متفقہ طور پر سلامتی کونسل کی طرف سے شام میں جنگ بندی کی حمایت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: اتوار, 1 جنوری, 2017
0

متفقہ طور پر سلامتی کونسل کی طرف سے شام میں جنگ بندی کی حمایت

1

جنگ اور تباہی کے باوجود دمشق کے بچے اس امید میں خوشی مناتے ہویے کہ 2017 میں ان کے غم واندوہ ختم ہو جائیں گے

بیروت: کیرولین عاکوم

        متفقہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل شام میں مذاکرات اور فائر بندی کے لئے  روسی – ترکی منصوبہ کی حمایت میں فیصلہ صادر کیا ہے لیکن اس کی تمام تفصیلات کو منظور نہیں کیا ہے۔

        بند کمرے میں مشوروں کے بعد ہوئے فیصلہ میں اس بات کا ذکر ہے کہ کونسل ماسکو اور انقرہ کی طرف سے کی جانے والی امن وسلامتی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس کا خیر مقدم کرتا ہے ،  اسی طرح  وہ گزشتہ سال 29 دسمبر کو ہویے معاہدہ کی کمان بھی سنبھالتا ہے۔

        کل کی طرح دوسرے دن بھی شام کے زیادہ تر علاقوں میں جنگ بندی کی فضا قائم رہی لیکن پھر بھی دسیوں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ہیں، خاص طور پر ریف دمشق کے درعا اور  وادی برادا  کے علاقوں میں بہت زیادہ خلاف ورزیاں ہوئی ہیں جبکہ حزب اختلاف  نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے معاہدہ کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو اس معاہدہ کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ اسی طرح حزب اختلاف  نے وادیئ برادا کے علاقہ میں حکومت اور "حزب اللہ” کی طرف سے کی جانے والی قتل عام سے خبر دار کیا ہے۔

        دوسری طرف شام میں حل کی ترجیحات کے سلسلہ میں ترکی – ایرانی اختلافات تہران کے لئے پریشان کن جنگ بندی کے معاہدہ کے حق میں ایک رکاوٹ ہے، خاص طور پر جب  اس نے فوجی حل کے رجحان کو ختم کر دیا ہے  اور اسی طرح اس نے شام میں اپنے اثر و رسوخ کو کم کردیا ہے۔

        اسی پریشانی کی وجہ سے  ایران نے کل معاہدہ  کے سلسلہ میں گفتگو کی غرض سے شام کے وزیر خارجہ ولید معلم کو فوری ملاقات کے لیے تہران بلایا  اور  یاد رہے کہ اس معاہدہ سے متعلق گفتگو کرنے اور ایک ہی وقت میں شامی حکومت پر مرتب ہونے والے اس کے اثرات اور ایرانی کردار پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے ان دونوں ملکوں کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>