استنبول پورٹ پر حملہ حکام کے لئے تشویش کا باعث - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: منگل, 3 جنوری, 2017
0

استنبول پورٹ پر حملہ حکام کے لئے تشویش کا باعث

1483368517792006200-front

 

انقرہ: سعيد عبد الرازق

      استنبول پورٹ میں "رینا” کلب پر مسلح حملہ؛ جس کی ذمہ داری کل تنظیم داعش نے قبول کی تھی، ترک تحقیقاتی حکام کے لئے ایک تشویشناک راز ہے۔ کل ترک حکام نے حملہ میں ملوث شخص کی نئی تصویر ظاہر کی ہے جس میں غالب گمان ہے کہ وہ قرغزستان سے ہے اور وہ داعشی نیٹ ورک سے منسلک ہے جس نے گذشتہ جون میں استنبول میں اتاترک بین الاقوامی ایئر پورٹ پر حملہ کیا تھا۔

     ترک حکومتی نمائندے اور نائب وزیراعظم نعمان کورتولموش نے کل صدر رجب طیب اردگان کی سربراہی میں صدارتی محل میں منعقدہ ترک وزراء کے اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کہا: "دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات انتہائی راز دارانہ انداز میں باریک بینی سے جاری ہے اور حملہ کرنے والے کے انگلیوں کے نشانات مل چکے ہیں جس پر اس کے نام اور اس کی ذاتی معلومات پر کام جاری ہے”۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>