عدن میں حوثيوں کے ہتھیار ضبط - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: منگل, 3 جنوری, 2017
0

عدن میں حوثيوں کے ہتھیار ضبط

حکومتی علاقوں سے ہتھیاروں کی غیر قانونی اسمگلنگ

؂mjutvbvcgcgfgetggdfdtdf

 

عدن: عرفات مدابش – جدہ: سعيد الابيض

      یمنی عوامی مزاحمتی افراد نے عدن سے حوثیوں کی جانب صنعا کے راستے میں ایک ہتھیاروں اور "آر پی جی” راکٹ سے بھرے ٹرک کو اپنے قبضہ میں کر لیا۔

     ٹرک کو قبضہ میں لینے کے بعد یمنی حلقوں میں اس وقت تنازعہ شروع ہوا جب ہتھیاروں سے بھرے ٹرک کے ڈرائیور نے کہا کہ اس کے پاس ہتھیاروں کو لے جانے کا سرکاری لائسنس ہے۔ جہاں سے ٹرک کو قبضہ میں لیا گیا اس علاقے میں فوجی چیک پوائنٹ کے آفسر ابراہیم الحالمی نے کہا کہ: "اس میں اینٹی ٹینک میزائل، مختلف (آر پی جی) راکٹ اور مارٹر گولے تھے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرک کو محفوظ مقام پر پہنچا کر ڈرائیور اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

     یمنی وزیر داخلہ میجر جنرل حسین محمد عرب کے دفتر نے بغیر تلاشی کے کسی ٹرک کو گزرنے کا لائسنس جاری کرنے کی تردید کی ہے۔ جبکہ وزیر نے اسلحہ کی کھیپ لے جانے والے ٹرک کے بارے میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، تاکہ عدن سے اسے نکلنے میں سہولت فراہم کرنے والوں اور اسکی منزل کے بارے میں صحیح طور سے جانا جا سکے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>