"ایمنسٹی انٹرنشنل" تنظیم کی طرف سے "الحشد" پر جنگی جرائم کے الزام عائد - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 6 جنوری, 2017
0

"ایمنسٹی انٹرنشنل” تنظیم کی طرف سے "الحشد” پر جنگی جرائم کے الزام عائد

2

کل مشرقی موصل کے المیثاق نامی گاؤں میں تیز مداخلت ٹیم کی عراقی فوجی "داعش” کے جنگجوؤں کو نشانہ بناتے ہویے

اربیل: "الشرق الاوسط”

         کل شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں "ایمنسٹی انٹرنیشنل” تنظیم نے "الحشد الشعبي” نامی جماعت پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا ہے اور عراق کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک کو دعوت دی ہے کہ وہ اسلحہ کی منتقلی، اس کی ذخیرہ اندوزی اور اس کی تقسیم کے کاموں پر زیادہ سخت قانون لگائیں۔

          تنظیم نے فرانس نیوز ایجنسی کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شیعہ اکثریت پر مشتمل، "الحشد الشعبي” نامی جماعت  کے سایہ میں کام کرنے والی نیم فوجی میلیشیاؤں نے سزا کے خوف کے بغیر عدالت کے دائرے سے باہر نکل کر ہزاروں مردوں اور نوجوانوں کو اغوا کیا، ان کو سزائیں دی، حقوق انسان اور بین الاقوامی انسانی قوانین کو پامال کیا، اسی طرح جنگی جرائم کا بھی ارتکاب کیا۔

        رپورٹ میں "عراق: "الحشد الشعبي” کے مسلح میلیشیاؤں سے آنکھیں بند” کے عنوان سے کہا گیا ہے کہ ان ملیشیاؤں کے پاس کم از کم 16 ممالک کے تیار شدہ ہتھیار موجود ہیں۔ ان میں چھوٹے ہتھیار، ہلکے ہتھیار، میزائل، توپ خانے کے نظام اور چینی، یورپی، عراقی، ایرانی، روسی اور امریکی بکتر بند گاڑیاں بھی ہیں۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>