یورپ میں پہلی بار مصنوعات پر ملکی چھاپ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: ہفتہ, 7 جنوری, 2017
0

یورپ میں پہلی بار مصنوعات پر ملکی چھاپ

صارفین کو مطلع کرنے کے لئے اسٹیکر چسپاں

ololfggdfsgsfsfsffffffsdsdsdsdd

 

پیرس: ميشال ابونجم

      فرانس یورپی یونین کا پہلا ملک ہے جس نے یورپی یونین کی طرف سے 14 ماہ قبل جاری ہدایات کو لاگو کرتے ہوئے صارفین کو اسرائیلی مصنوعات میں فرق کرنے کی خاطر اس سے مطلع کیا ہے۔

مگر یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فرانسیسی اقدام محض ایک اتفاق ہے یا جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے جو کہ اسرائیل کی ان پالیسیوں کی وجہ سے ہے جن میں فلسطین اسرائیل تنازعہ کے پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں کو روکا گیا ہے، یا پھر ماہ رواں کے وسط میں امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے سلسلہ میں فرانسیسی دارالحکومت کی میزبانی میں بین الاقوامی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے اس کا انکار اس کا سبب ہے۔

        پیرس میں ڈپلومیٹک ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ مصنوعات پر تیاری کی تاریخ کے ساتھ ہی "اسرائیل میں تیار کردہ” کی مارکنگ کی گئی ہے، جو کہ گذشتہ 23 دسمبر کو عالمی سلامتی کونسل کی اسرائیلی بستیوں کی مذمت میں جاری قرار داد 2334 کے ضمن میں ہے۔

      پیرس پُر امید ہے کہ اسکے اس اقدام سے دیگر 27 یورپی ممالک کو "یکجہتی” کے ساتھ ایسا کرنے کا حوصلہ ملے گا، جیسا کہ 14 ماہ قبل منظوری دی گئی تھی کہ وہ سب اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ مگر اس "معمولی” سے اشارہ سے یورپی یونین کے ممالک اور اس کے مابین اقتصادی اور سائنسی تعاون متاثر نہیں ہوگا۔

     یاد رہے کہ کچھ سال پہلے بھی مغربی پٹی میں اسرائیلی بستیوں کی تیار کردہ مصنوعات میں فرق کرنے کی غرض سے اس کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن اس طرح سے 22 سال قبل اسرائیل اور یورپی یونین کے مابین ہونے والے کسٹم معاہدے کی مراعات سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکے گا۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>