آج عون اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کر رہے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: پیر, 9 جنوری, 2017
0

آج عون اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کر رہے ہیں

لبنان اپنے صدر کے ریاض میں مذاکرات کو بے حد اہمیت دیتا ہے
r45j4rjaw46jw546w56jw56j

لبنانی صدر میشال عون

بیروت: کارولین عاکوم

     31  اکتوبر کو صدر منتخب ہونے کے بعد آج لبنانی صدر میشال عون اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر ریاض پہنچے۔

     صدارتی محل کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی کی کہ "لبنان صدر عون کے اس دورہ کو کافی اہمیت دیتا ہے اور آڑھائی سال کے عرصے تک صدراتی خلاء رہنے کے بعد امید کرتا ہے کہ ان کا دورہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مختلف سطحوں پر دوبارہ فعال بنانے میں کامیاب رہے گا، خاص طور سے سیاسی اور معاشی اعتبار سے”۔ ذرائع نے مزید کہا کہ صدر عون "اس پہلے غیر ملکی دورہ کے دوران خود ذاتی طور پر احتیاط کے ساتھ تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں”۔ اس کے ساتھ ساتھ "صدر کے ہمراہ وزارتی وفد نے اپنی تشکیل کے اعتبار سے یقین دہانی کی ہے کہ یہ دورہ حکام کے مابین روایتی دورہ کی بہ نسبت تھوڑا مختلف ہے”۔

     ذرائع کے مطابق وفد میں آٹھ وزراء شامل ہیں اور "الشرق الاوسط” کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ان میں وزیر خارجہ جبران باسیل، وزیر داخلہ نہاد المنشوق، وزیر دفاع یعقوب الصراف، وزیر مالیت علی حسن خلیل، وزیر تجارت ومعیشت رائد خوری، جمہوری صدارتی امور کے وزیر مملکت بیار رفول اور اسی طرح سابق وزیر تربیت الیاس بوصعب وفد میں شامل ہیں۔

     معلومات کے وزیر ملحم ریاشی نے امید ظاہر کی کہ اس دورہ سے لبنان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات پر خاص طور سے اور خلیجی تعاونی ممالک کے ساتھ سیاسی اور معاشی اعتبار سے بالعموم مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے "الشرق الاوسط” کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران اہم موضوعات میں سے ایک یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین پرانے ادوار کے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>