ریاض کے سربراہی اجلاس میں سعودی عرب – لبنان دوبارہ تعلقات شروع کر رہے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
غسان شربل
به قلم:
کو: بدھ, 11 جنوری, 2017
0

ریاض کے سربراہی اجلاس میں سعودی عرب – لبنان دوبارہ تعلقات شروع کر رہے ہیں

نیا صفحہ کھل چکا ہے اور سعودی عرب لبنان کی وحدت اور استقرار کا خواہش مند ہے: عون "الشرق الاوسط” سے
1484071446174090200

خادم حرمین شریفین لبنانی صدر عماد میشال عون کا خیر مقدم کرتے ہوئے (واس)

رياض: غسان شربل اور ثائر عباس

       کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے لبنانی صدر عماد میشال عون کے ساتھ مذاکراتی اجلاس منعقد کیا، اس دوران دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں امداد اور ان کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ریاض کے یمامہ محل میں منعقدہ اس اجلاس میں عرب اور بین الاقوامی معاملات میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

        لبنانی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں میں تعلقات اس سربراہی اجلاس کی بدولت اپنی اصل حالت پر لوٹ آئے ہیں۔ وزارتی سطح کے اجلاس انتہائی کامیاب رہے جن کے ٹھوس نتائج جلد ہی سامنے آئیں گے۔

        لبنانی صدر عون نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کی کہ لبنانی اور سعودی تعلقات کا "نیا صفحہ” کھل چکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خادم حرمین شریفین کے ساتھ گفتگو ان کی توقعات کے عین مطابق رہی، جس میں انہوں نے دیکھا کہ سعودی عرب لبنان کے امن واستقرار اسکی ترقی اور اس کی عوام کے مابین ہم آہنگی کا خواہاں ہے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>