"ٹرمپ رپورٹ" کا پردہ فاش کرنے والا برطانوی ایجنٹ پوشیدہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 13 جنوری, 2017
0

"ٹرمپ رپورٹ” کا پردہ فاش کرنے والا برطانوی ایجنٹ پوشیدہ

2

مشرقی یورپ میں نیٹو کی حمایت کرنے کے لئے کل مغربی پولینڈ کے شہر زاغان میں امریکی فوجی قافلے پہنچتے ہوئے

واشنگٹن: ہبہ قدسی

        میڈیا نے بلیک میل کرنے کے لئے روس کے پاس نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بارے میں شرمناک معلومات سے متعلق متنازع رپورٹ کا پردہ فاش کرنے والے کی شناخت ظاہر کی ہے، وہ کرسٹوفر سٹیل نامی ایک سابق برطانوی ایجنٹ ہے، "وال سٹریٹ جرنل” نامی اخبار نے اس شخص تک پہنچنے کی کافی کوشش کے بعد اس کے نام کا انکشاف  کیا ہے اور اپنے رپورٹ میں کہا کہ وہ لوگوں کی نگاہوں سے مخفی ہے۔

        "ٹیلیگراف” نامی برطانوی اخبار نے بیان کیا ہے کہ "اوریس” نامی تنظیم کے شریک بانی سٹیل کی تیار کردہ رپورٹ 35 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز ہے جس میں ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم میں کریملن کی مداخلت کرنے کا دعوی ہے اور دستاویزات میں روسی سکیورٹی سروسز کے ہونے کا بھی ذکر ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ نومنتخب صدر کو بلیک میل کرنے کے لئے اس کا استعمال کیا جا سکے۔

        ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق ٹرمپ نے ان دستاویزات کو جھوٹ اور وہم پر مبنی قرار دیا ہے اور کہا کہ سٹیل کو یہ رپورٹ تیار کرنے کے لئے اپوزیشن ریپبلیکن کی طرف سے مال فراہم کیا گیا ہے اور ان میں سر فہرست جیب بش ہیں۔

        ٹرمپ کی انتظامیہ میں وزیر دفاع کے طور پر جنرل جیمز میٹس کی تقرری کے سلسلہ میں سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی میں تین گھنٹے سے زائد ہوئے گرم مباحثوں  کے بعد کمیٹی نے اکثریت کے ذریعہ وزیر دفاع کے منصب پر فائز ہونے کے لئے کسی بھی فوجی کے لئے سات سال گزرنے سے متعلق شرط کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور میٹس نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر نیٹو کو مجروح کرنے کی کوشش کا الزام لگایا۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>