المزہ میں "حزب اللہ" کے میزائلوں پر اسرائیل کی بمباری - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: ہفتہ, 14 جنوری, 2017
0

المزہ میں "حزب اللہ” کے میزائلوں پر اسرائیل کی بمباری

1484333665351601300

کل صبح بمباری کے بعد دمشق کے قریب المزہ فوجی ایئر بیس سے دھویں کے بادل اور شعلے بلند ہو رہے ہیں (رویٹرز)

 

بيروت: كارولين عاكوم – تل ابيب: "الشرق الاوسط”

      شامی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ کل صبح دمشق کے قریب المزہ فوجی ائیر بیس پر اسرائیل نے بمباری کی۔ اسرائیل کے غیر سرکاری ذرائع کے مطابق بمباری میں میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جو "حزب اللہ” لبنانی کی جانب راستے میں تھے۔

      شام کی طرف سے عائد کئے گئے الزام؛ کہ اسرائیل نے مزہ فوجی ائیر بیس پر بمباری کی ہے، کع باوجود اسرائیلی سرکاری اداروں نے اس پر خاموشی اختیار کئے رکھی۔  تل ابیب میں غیر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بمباری میں "میزائلوں سے بھرے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جو دمشق سے لبنان کی طرف "حزب اللہ” کے لئے جا رہا تھا”۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بمباری کا ہدف بڑا ٹرک تھا جس میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل تھے اور یہ ٹرک لبنان بھیجے جانے کے لئے بالکل تیار تھا، ان میں میزائل "فاتح 110” اور "فاتح 111” کی اقسام کےعلاوہ شاید "تھنڈر” میزائل بھی ان میں شامل تھے، یہ تمام تر ایرانی ساختہ تھے اور یہ 200 سے 300 کلو میٹر تک کی رینج کے تھے۔

     اس کے برعکس اطالوی اخباری ایجنسی "آکی” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری میں "ریڈار وسگنل کی عمارتوں اور گولہ بارود ڈپو” کے علاوہ شامی حکومتی صدر کے بھائی کے ریسٹ ہاؤس اور ائیر پورٹ پر خدمات سرانجام دینے والے افراد کے لئے مخصوص ہاسٹل کے جزوی حصہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>