امریکہ سوڈان کے "تعاون کے اعتراف" میں پابندیاں اٹھا رہا ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 14 جنوری, 2017
0

امریکہ سوڈان کے "تعاون کے اعتراف” میں پابندیاں اٹھا رہا ہے

خرطوم کا ریاض کے کردار کا اعتراف – اور خادم حرمین کی بشیر کو مبارکباد

img_650954863214

 لندن: عيدروس عبد العزيز- رياض: "الشرق الاوسط”

      خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے سوڈان پر سے پابندیاں اٹھانے پر سوڈانی صدر عمر بشیر کو مبارکباد دی، اس کے جواب میں صدر بشیر نے اس معاملہ میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔ کل امریکی صدر باراک اوباما نے سوڈان کی جانب سے انسداد دہشت گردی میں تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر سنہ 1997 سے عائد کردہ پابندیوں میں سے جزوی معاشی پابندیاں اٹھانے کی قرار داد منظور کی۔

      سوڈانی حکومت نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ تعاون اور بات چیت کو جاری رکھنے اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے کا عہد کیا۔ جمہوریہ میں ایوان صدر کے وزیر مملکت طہ عثمان الحسین نے "الشرق الاوسط” کو بیان دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بعض معاشی پابندیاں ختم کئے جانے کا فیصلہ سعودی عرب کے ولی عہد کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس جانب اشارہ کیا کہ جن جزو جس سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں وہ پابندیوں کی فہرست میں سب سے اہم ترین شقیں شمار ہوتی ہیں، یہ مالی پہلوؤں اور سوڈان میں پیسہ آنے اور باہر بھیجنے سے متعلق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس میں سعودی عرب کا کردار اہم ترین رہا اگر سعودیہ نہ ہوتا تو ایسا ممکن نہ تھا”، انہوں نے کہا "پابندیوں کا مسئلہ سالوں سے زیرالتوا تھا اور سعودیہ سے ہمارے تعلقات بہتر ہونے سے قبل اسے کوئی اہمیت یا اس پر غور نہیں تھا”۔ وزیر نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے ذمے داران نے اس فائل کے حل کی خاطر اس کے اقدامات کی پیروی کرتے ہوئے اہم کردا ادا کرتے کیا۔

      دوسری جانب، سوڈانی وزیر نے کہا کہ صدر بشیر بیماری کے بعد شفایاب ہو کر اب مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>