سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: اتوار, 15 جنوری, 2017
0

سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے

kmncvghfjhsdvhvbsdsdhhdg

رياض: عبد الہادی حبتور

      آج سعودی عرب کے دارالحکومت میں "داعش” کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شامل 14 ممالک کے چیف آف جنرل سٹاف کمیٹی ملاقات کر رہے ہیں، تاکہ خطے میں ہونے والے واقعات اور تیزی سے ہونے والی ترقی کی روشنی میں حصہ لینے والے ممالک کے مابین تعاون کی سطح میں اضافہ پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔

      لیفٹیننٹ جنرل عبد الرحمن البینان نے چیف آف جنرل سٹاف کمیٹی کا خیر مقدم کیا۔ یاد رہے کہ اس موقع پر سعودیہ کا میزبانی کرنا باصلاحیت قیادت کی رہنمائی اور ولی عہد کے ولی، عہد نائب دوم وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کے اہتمام کی بنا پر ہے، جو کہ دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کرنے کی تمام تر بین الاقوامی کوششوں میں مملکت کی طرف سے ان کی حمایت اور وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان تنظیمات میں سر فہرست دہشت گرد تنظیم داعش ہے، جو خطے اور پوری دنیا کے ممالک کی سلامتی اور تحفظ کے لئے خطرہ ہے۔

       البنیان نے اس بات پر زور دیا کہ سعودیہ دہشت گرد تنظیم کا مقابلہ کرنے میں بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ مسلسل کاروائی میں شریک ہے اور اسی طرح باقی دنیا کے ساتھ مل کر وہ فکری، مالی اور سیکورٹی کی راہوں میں باہمی امداد کے ذریعے ان تنظیمات کا محاصرہ کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں کمی لا رہا ہے۔

      اس کانفرنس میں اردن، متحدہ عرب امارات، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، بحرین، ترکی، تونس، سعودی عرب، سلطنت عمان، قطر، کویت، لبنان، ملائیشیا، مراکش اور نائیجیریا کے چیف آف جنرل سٹاف کمیٹی نے شرکت کی۔  

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>