26 جنوری کو 11/9 کے ماسٹر مائنڈ کے مقدمہ کی سماعت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 17 جنوری, 2017
0

26 جنوری کو 11/9 کے ماسٹر مائنڈ کے مقدمہ کی سماعت

2

خالد شیخ محمد

واشنگٹن: منیر ماؤری

        یقینی ہے کہ اس مہینہ کی 26 تاریخ کو کیوبا کے  گوانتانامو امریکی جیل میں 11 ستمبر 2001 کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد  کے مقدمہ کی سماعت ہوگی  اور مستند امریکی فوج کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے پر زور انداز میں کہا کہ مقدمہ کی سماعت آئندہ  3 فروری تک چلے گی لیکن انہوں نے کہا کہ سماعت کی پہلی نشست کے اختتام پر فیصلہ صادر نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے آئندہ تاریخ کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔

        ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ کی سماعت صحافیوں اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینلز کے نمائندوں کی موجودگی میں ہوگی اور امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) انہیں ایک فوجی ٹرانسپورٹ جہاز کے ذریعہ  ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرے گا۔ "الشرق الاوسط” کو معلوم ہوا ہے کہ مقدمہ کی سماعت کو امریکی محکمۂ دفاع کے تابع میری لینڈ نامی ریاست میں لائیو نشر کیا جائے گا اور وزارت نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ خاص چینلز کے ذریعے عوام کے لئے ریکارڈنگ حقائق نشر کئے  جائیں گے۔

        یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ قیدی خالد شیخ کو صحافیوں کے سامنے آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح یہ بھی پہلی بار ہو رہا ہے کہ 16 سال کے بعد 11/9 کے ماسٹر مائنڈ کے مقدمہ کی سماعت ہو رہی ہے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>