لیبیا کے ایک اسلامی شخص کو برطانوی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 18 جنوری, 2017
0

لیبیا کے ایک اسلامی شخص کو برطانوی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت

3

جیک سٹرا – عبدالحکیم بلحاج

قاہرہ: خالد محمود

        برطانیہ کی سپریم کورٹ نے کل لیبیا کے ایک اسلامی رہنما عبد الحکیم بلحاج کو حکومت برطانیہ اور سابق وزیر خارجہ جیک سٹرا کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

        بلحاج کا شمار اس وقت سیاست دانوں میں ہے اور وہ تختہ الٹنے میں مدد کرنے والے جنگجوؤں کے رہنماؤں میں سے تھے۔ بلحاج کا  کہنا ہے کہ جب برطانوی اور امریکی جاسوسوں نے ان کو لیبیا کے حوالے کر دیا تو انہوں نے معمر قذافی کے حامیوں کی طرف سے کئی سالوں تک سختیوں کا سامنا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی آئی اے کے ایجنٹوں نے انہیں اور ان کی بیوی فاطمہ کو 2004 میں تھائی لینڈ سے اغوا کیا تھا جبکہ اس وقت ان کی اہلیہ حاملہ تھیں پھر اس کے بعد ان لوگوں نے ان کو برطانوی جاسوسوں کی مدد سے طرابلس غیر قانونی طور پر  منتقل کر دیا۔

        برطانیہ کی سپریم کورٹ نے کل قانونی کارروائی کرنے کے سلسلہ میں حکومت کی ممانعت کو مسترد کر دیا ہے تاکہ بلحاج اور ان کی اہلیہ کے لئے سٹرا، برطانوی سیکورٹی "MI5″،  انٹیلی جنس "MI6” اور ممتاز سابق انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر سے معاوضہ لینے کا راستہ ہموار ہو سکے مگر  بلحاج نے کہا کہ اگر ان کو بدلہ میں رمزی طور پر ایک پونڈ دیا جائے اور تمام متعلقہ فریق ان سے  معافی مانگ لیں تو وہ  اس معاملہ سے دست بردار ہو جائیں گے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>