حزب الله اور ماسكو دير الزور کے زوال کو روکنے کے لئے اکسا رہے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعرات, 19 جنوری, 2017
0

حزب الله اور ماسكو دير الزور کے زوال کو روکنے کے لئے اکسا رہے ہیں

1484764219288225900

روسی افواج میں جنرل سٹاف کے اہم آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل سیرگی رودسکوی کل ماسکو میں میڈیا کانفرنس کے دوران شام میں انسداد دہشت گردی میں حاصل کردہ پیش رفت کے بارے میں وضاحت کر رہے ہیں (ا.ب.ا)

بيروت: كارولين عاكوم – نيویارک: جوردن دقامسہ

      آخری ایام میں روس اور "حزب اللہ” لبنانی اپنی افواج کو شام کے مشرقی شہر دیر الزور کے زوال کو روکنے اور شامی حکومتی افواج کی یقینی حمایت کے لئے اکسا رہے ہیں۔ جبکہ "داعش” بقیہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کو پسپا کرنے کے لئے شامی افواج شہر میں ان سے لڑ رہی ہے۔ اگرچہ 8 ماہ سے دیر الزور میں "حزب اللہ” کے عناصر موجود ہیں مگر گذشتہ گھنٹوں کے دوران "داعش” کے حملہ کو پسپا کرنے کے لئے حزب کے جنگجوؤں کے ذریعے کمل پہنچائی گئی ہے۔

      "فرات برس” سائیٹ کے ڈائریکٹر احمد الرمضان نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ "حزب کے عناصر حالیہ وقت میں خاص طور سے 137 بریگیڈ میں تعینات ہیں جیسا کہ محلوں کے اندر محازوں پر ہیں”۔ اسی طرح شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے محصور شہر کے ایئر پورٹ پر حزب کے بعض عناصر کے پہنچنے کی یقین دہانی کی۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>