حیدر عبد اللہ جنوبی سرحد پر فوجیوں کے لئے گنگناتے ہوئے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 19 جنوری, 2017
0

حیدر عبد اللہ جنوبی سرحد پر فوجیوں کے لئے گنگناتے ہوئے

4

شاعر حیدر عبد اللہ

دمام: "الشرق الاوسط”

        خلیج کے ساحلوں سے لے کر مانوس طائف میں واقع ہدا نامی پہاڑوں تک شعر وشاعری کے بادل نے طائف کے ادبی اور ثقافتی کلب کی طرف سے منعقدہ ایک شعر وشاعری کی محفل میں محبت اور وطن پر مبنی نظموں اور نغموں کی بارش برسائی ہے اور ایک نوجوان شاعر حیدر عبد اللہ نے ادباء کی موجودگی میں اس محفل کو دوبالا کر دیا اور باد رہے کہ 2015 کے چھٹھے موسم میں انہیں امیر الشعراء کے لقب اور چادر سے نوازا گیا تھا  جبکہ اس سے قبل 2013 میں انہیں عکاز کے نوجوانوں کے شاعر کے لقب سے نوازا جا چکا ہے۔

       اس محفل میں حاضر ہونے والوں سے کلب کی گیلیریاں بھر چکی تھیں اور کلب میں 400 افراد کی گنجائش تھی لیکن شریک ہونے والے مرد اور عورتوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہو چکی تھی۔ شاعر حیدر عبد اللہ نے ایک عظیم موسیقار مدنی عبادی کی دھن کے مطابق گیٹار کے اشاروں پر بہت ہی اچھے انداز میں گنگنایا ہے اور گیٹار کی ذمہ داری ڈاکٹر علی رباعی نے انجام دی ہے۔

       اسی طرح اس محفل میں شاعر حیدر عبد اللہ کے کلام کو "ترجل يا حصان” نامی کتاب کی شکل میں تحفہ کے طور پر حاضرین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے اور یہ کتاب "ناشرون” نامی مکتبہ سے شائع ہوئی ہے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>