ڈیووس کے پلیٹ فارم سے بائیڈن کا دنیا کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال سے انتباہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعرات, 19 جنوری, 2017
0

ڈیووس کے پلیٹ فارم سے بائیڈن کا دنیا کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال سے انتباہ

1484764905718333000

کل سبکدوش ہونے والے امریکی نائب صدر جوبائیڈن ڈیووس فورم پر اپنی تقریر کے بعد جاتے ہوئے (ا.ب.ا)

 

ڈیووس: نجلا حبريری

سبکدوش ہونے والے نائب امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنے منصب کے ختم ہونے سے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں بین الاقوامی سطح پر کل ڈیووس عالمی اقتصادی کانفرنس کے پلیٹ فارم پر دیکھا گیا۔

ان کی تقریر کے دوران جیسے ایک لمحہ کے لئے اس عالمی پلیٹ فارم کی روشنیاں ماند پڑ گئیں جب بائیڈن نے اشارہ کیا کہ مستقبل میں "پوری دنیا کے حالات کے بارے میں واضح ابہام پایا جاتا ہے”، انہوں نے مزید کہا کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب اشارہ نہیں کر رہے۔ لیکن دیگر چیلنچز کی جانب ان کا اشارہ ہے، جیسے کہ عوامی، انتہا پسندی اور روسی خارجہ پالیسی کے مقاصد کہ جن کی بنا پر بڑی کاروائی کا آغاز کیا گیا، اس سے ماسکو پر عالمی لیبرل نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد ہوتا ہے۔۔۔

"عرب دنیا میں اصلاحات کےمقابلہ” سے متعلق ایک دوسرے سیشن میں اردن کے منصوبہ بندی کے وزیر عماد فاخوری نے "الشرق الاوسط” کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کی کہ تعلیم عرب خطے کے سیاسی اور اقتصادی مستقبل کی ضمانت کے لئے اب ایک ترجیح شمار کی جاتی ہے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>