اقوام متحدہ ایران کے رویے اور سلیمانی کی سرگرمیوں سے فکر مند - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 20 جنوری, 2017
0

اقوام متحدہ ایران کے رویے اور سلیمانی کی سرگرمیوں سے فکر مند

جمعہ ­ 22 ربيع الثانی 1438 ہجری ـ ­ 20 جنوری 2017 ء ـ شمارہ: (13933)

vncmcudjdyhedidjscjsvjksjvhsd

 

نيویارک: جوردن دقامسہ

      پرسوں(18 جنوری)رات عالمی سلامتی کونسل کے ممالک نے ایران کی طرف سے بیرون ملک اسلحہ کی ترسیل پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل "پاسداران انقلاب” کے رہنماؤں کے لئے ایران کی جانب سے ان پابندیوں کو نظر انداز کیا گیا۔ ان رہنماؤں میں سرفہرست قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی ہیں۔ یہ سلامتی کونسل کی طرف سے "جوہری معاہدہ کے نفاذ سے متعلق قرار دار نمبر 2231” پر ایک سال کی مدت گزرنے کے بعد منعقدہ اجلاس میں جائزہ لینے کے دوران ہوا۔

      سیاسی امور کے نائب سیکرٹری جنرل جیفری فیلٹ مین نے کہا کہ گذشتہ مارچ میں فرانسیسی نیوی نے بحر ہند کے شمال میں ہتھیاروں کی کھیپ کے جاتے جہاز کو روکا، جبکہ آسٹریلین  نیوی نے گذشتہ فروری میں عمان کے ساحلوں کے قریب ہتھیاروں کی کھیپ لے جاتے جہاز کو حراست میں لے لیا جس پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے ان کا تعلق ایران سے ہونے کا اندازہ لگایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اسلحے کی ترسیل کے بارے میں درست معلومات حاصل کرے، تاکہ حتمی طور پر اس کے منبع کا تعین ہو سکے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>