ٹرمپ کا دن... دنیا قیاس آرائی کرتے ہوئے منتظر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 20 جنوری, 2017
0

ٹرمپ کا دن… دنیا قیاس آرائی کرتے ہوئے منتظر

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات میں 90 لاکھ افراد کی افتتاحیہ تقریب میں شرکت کی امید
جمعہ­ 22 ربيع الثانی 1438 ہجری­ 20 جنوری 2017 ء شمارہ: (13933)
1484855544698828200

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی صدارت سنبھالنے پر کل واشنگٹن میں "انٹرنیشنل ٹرمپ ہوٹل” میں تقریر کے بعد ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا (ا.ب.ا)

 

واشنگٹن: ہبہ القدسی – خاطر الخاطر

     آج سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی تاریخ کا ایک نیا باب شروع ہونے جا رہا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں "ٹرمپ عہد” کے ابتدائی صفحات ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 45 ویں صدر کے طور پر ان کی تاریخی افتتاحی  تقریب سے شروع ہوں گے، یہ تقریبات چند دنوں تک جاری رہیں گی۔

     یہ افتتاحی تقریب عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ٹرمپ کی بین الاقوامی پالیسیوں کی بناء پر؛ خاص طور سے روس، چین اور ایران کے بارے میں، ان قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ گذشتہ عرصے کے دوران نئے صدر کی طرف سے معمول کے  رسمی طریقوں کی بجائے اپنی مستقبل کی پالیسیوں کے اظہار کے لئے "ٹویٹر” کے استعمال کی وجہ سے ابہام میں اضافہ ہوا۔ دنیا بے تابی سے "صدر ٹرمپ” کے نقطۂ نظر کے ظاہر ہونے کا انتظار کر رہی ہے، جو ان کی انتخابی مہم کے دوران اور کامیابی کے بعد ان کے متنازعہ بیانات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہو۔

     تقریب میں چار امریکی صدر اور ان کی بیگمات کے علاوہ ایوان نمائندگان وسینٹ کے اراکان، معاشرے کی عوامی وسیاسی شخصیات اور اسی طرح پوری دنیا سے سفارتی وفود شرکت کر رہی ہیں۔

      قومی اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن براہ راست تقریب کو نشر کریں گے۔ تقریب کی کاروائی کی پیروی کے لئے بڑی بڑی سکرین کانگرس کے ہال میں لگائی گئی ہیں۔ اندرون ملک سیکورٹی کی وزارت نے کہا ہے کہ اس تقریب میں 80 سے 90 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>