ٹرمپ کے دور میں امریکہ سب پر مقدم - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 21 جنوری, 2017
0

ٹرمپ کے دور میں امریکہ سب پر مقدم

جمعہ 22­ ربیع الثانی 1438 ہجری – 20 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13933[
1

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پینتالیسوے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کل واشنگٹن میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے موقع پر چیف جسٹس جان رابرٹس کے سامنے حلف لیتے ہوئے اور اس موقعہ پر ان کی اہلیہ میلانیا اور ان کے خاندان کے دیگر افراد دیکھے جا سکتے ہیں

واشنگٹن: ہبہ قدسی

         کل ڈونالڈ ٹرمپ نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پینتالیسوے صدر کے طور پر حلف لیا اور انہوں نے اپنی قیادت کا آغاز کرتے ہوئے اپنی تقریر میں شہریوں اور دنیا والوں  کو یہ پیغام دیا کہ امریکہ سب پر مقدم ہے۔

        نئے امریکی صدر  نے حلف برداری کی تقریب کے دوران اس بات کا عہد وپیمان کیا کہ وہ ملک کو متحد کریں گے، امریکہ کی عظمت اور شان وشوکت کو بحال کریں گے، فیکٹریاں اور اسکول کھولیں گے، سڑک، پل اور بندرگاہیں بنوائیں گے اور تجارت، ٹیکس اور خارجہ پالیسی کے معاہدوں پر نظر ثانی کریں گے اور وہ یہ سب ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مفاد میں کریں۔ اسی طرح انہوں نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کا بھی عہد وپیمان کیا ہے۔

        جیسا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں واشنگٹن کے سیاسی انتظامیہ پر تنقید کیا تھا آ ج انہوں نے اس سے متعلق کہا کہ آج کی اس تقریب کا ایک خاص مفہوم ہے کیونکہ ہم حکومت ایک انتظامیہ سے دوسری انتظامیہ کی طرف یا ایک پارٹی سے دوسری پارٹی کی طرف منتقل نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم حکومت واشنگٹن سے عوام کی طرف منتقل کر رہے ہیں۔

        امریکی صدر نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے نام پر دیگر ممالک کی مالداری کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ فیکٹریاں بند کر دی گئیں ہیں اور امریکی مزدورو  کے درمیان  بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی عہد وپیمان کیا کہ وہ فیکٹریاں کو دوبارہ کھولیں گے، معیشت مضبوط کریں گے، قومی اقتصادی مفادات کی حفاظت کریں گے، تعلیم کو فروغ دیں گے، جرائم کا سد باب کریں گے، قوم کو متحد بنائیں گے، امریکی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور روزگار میں اضافہ کریں گے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>