ٹرمپ کی صدارت کا آغاز "اوباما کی میراث" کے اختتام سے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: اتوار, 22 جنوری, 2017
0

ٹرمپ کی صدارت کا آغاز "اوباما کی میراث” کے اختتام سے

دفاع اور قومی سلامتی کے لئے ان کے امیدوار تعینات… خواتین کی طرف سے بڑے پیمانے پر مظاہرے
اتوار­ 24 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 22 جنوری 2017 ء  شمارہ: (13935)
1485032493192978200

صدر ٹرمپ کل ورجینیا میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے دورے کے دوران تقریر کرتے ہوئے (ا.ف.ب)

واشنگٹن: ہبہ قدسی – معاذ العمری – محمد الملحم

      ٹرمپ نے اپنی صدارت کا آغاز اپنے پیش رو "اوباما کی میراث” کے اختتام سے کیا۔ جبکہ کل واشنگٹن میں حلف برداری کے ساتھ بڑے پیمانے پر ان کے خلاف مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے۔

      پرسوں (بروز جمعرات) ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہی اپنے پیش رو کی طرف سے جاری کردہ "اوباما کیئر” نامی صحت کی انشورنس کے قانون کے خلاف عمل درآمد کے لئے دستخط کئے۔ انہوں نے حلف برداری کے بعد عوامی اور قومی خطاب کے دوران اپنی سیاسی پالیسی کی وضاحت کی۔

      دریں اثناء امریکی سینیٹ نے ٹرمپ حکومت کے پہلے دو وزراء کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، جن میں جنرل جیمز ماتھیس بطور وزیر دفاع اور جون کیلی بطور وزیر قومی سلامتی مقرر کئے گئے۔ دونوں وزراء نے وائٹ ہاؤس میں حلف دیا۔

      دوسری جانب، امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نئے صدر کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے جن میں تقریبا بیس لاکھ خواتین نے شرکت کی۔

       مظاہروں کو سیاسی اور انسانی حقوق کے حلقوں سے کافی حمایت حاصل تھی۔ ان مظاہروں میں ہولیوڈ کے ستاروں، کانگریس کی خواتین اراکین کے علاوہ سابقہ امریکی وزیر خارجہ جون کیری بھی شامل تھے۔ امریکہ کے مختلف شہروں میں تقریبا 300 احتجاجی جلوس نکالے گئے، ان شہروں میں نیو یارک، بوسٹن، لوس انجلس اور سیاتل کے شہر بھی شامل ہیں۔ اسی طرح ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے باہر یورپ اور ایشیا میں بھی ان کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>