خادم حرمين نے فرانسیسی صدر کا پیغام وصول کیا - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 25 جنوری, 2017
0

خادم حرمين نے فرانسیسی صدر کا پیغام وصول کیا

شاہ سلمان  لڑاکا طیارے "ایس اے 15-ایف” کا افتتاح کر رہے ہیں – سعودی عرب اپنی فوجی صلاحیتوں کی مضبوطی جاری رکھے ہوئے ہے: ولی عہد کے ولی عہد
بدھ ­ 27 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 25 جنوری  2017 ء  شمارہ:  (13938)
67eik6e7e7ieo00000

کل ریاض کے یمامہ محل میں شاہ سلمان بن عبد العزيز فرانسیسی وزیر جان إيرولت کا خیر مقدم کرتے ہوئے (واس)

 

رياض: "الشرق الاوسط”

      کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے فرانسیسی صدر فرنسوا ہولانڈ کا پیغام وصول کیا۔ فرانس کے بین الاقوامی ترقی اور خارجہ امور کے وزیر جان مارک ایرولت نے یہ پیغام ریاض کے یمامہ محل میں شاہ سلمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران دیا۔

      اس ملاقات میں وزیر مملکت ووزارتی کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر ثقافت واطلاعات ڈاکٹر عادل الطریفی اور وزیر خارجہ عادل الجبیر کے علاوہ مملکت سعودیہ میں فرانسیسی سفیر فرنسوا گوییت موجود تھے۔

      دوسری جانب آج بروز بدھ تمام مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شاہ سلمان بن عبد العزیز شاہ فیصل ایئر کالج کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ شاہ فیصل ایئر کالج سے گریجوایشن مکمل کرنے والے طلباء کے 91 ویں بیج کی تقریب اور نئے لڑاکا طیارے "ایس اے 15-ایف” کو رائل سعودی فضائیہ میں شامل کئے جانے کی تقریبات  کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>