مارشس۔۔۔ جسے عربوں نے دریافت کیا اور اس کی طرف ہجرت کی پھر اس پر برطانیہ کا قبضہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 26 جنوری, 2017
0

مارشس۔۔۔ جسے عربوں نے دریافت کیا اور اس کی طرف ہجرت کی پھر اس پر برطانیہ کا قبضہ

منگل ­ 26 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 24 جنوری 2017 ء شمارہ: (13937)
1485198545701522584700

عوامی بازار اور شاندار ساحل

 

لندن: "الشرق الاوسط”

      عربوں نے عہد وسطی میں افریقہ اور مڈغاسکر کے ساتھ تجارت کے دوران مارشس کے جزیروں کو دریافت کیا، مگر انہیں بحر ہند میں مشرقی افریقی ساحل سے دو ہزار کلومیٹر دور خط استواء پر واقع ان غیر آباد جزیروں میں کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئی کہ وہ یہاں رہتے۔ اطالوی جغرافیائی مؤرخ الپرٹو کارٹینو نے ذکر کیا ہے کہ سب سے پہلے عربوں نے سنہ 975 عیسوی میں ان جزیروں کو دریافت کیا اور ان کو "دینا عربی” کا نام دیا۔

      یہاں پر عربوں کے ہجرت کرنے کے بعد یورپی سامراج کا ایک سلسلے کی ابتداء پرتگال اور ہولینڈ سے ہوئی اور انتہا فران ساور پھر بریطانیہ پر ہوئی۔ سنہ 1810 میں نابلیون کی شکست کے بعد فرانسیسیوں نے مارشس کو پرامن طریقے سے برطانوی سامراج کے حوالے کر دیا بشرطیکہ جزیرہ میں ان کے مال واسباب کو محفوظ رکھا جائے اور فرانسیسی قانون قائم رہے۔ برطانوی اس پر متفق ہوگئے اور مارشس کو برطانوی سلطنت میں گنے کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بنا دیا۔

      مارشس کو بحر ہند میں اسٹریٹیجک اہمیت حاصل رہی خاص طور سے یورپ کی ہندوستان اور مشرق بعید سے تجارتی امور میں۔ پھر 1869 میں نہر سویز کے افتتاح کے بعد اس کی اہمیت دوبارہ لوٹ آئی۔

      اب مارشس کا شمار مہنگے ترین سیاحتی علاقوں میں ہوتا ہے، خاص طور سے سنہ 2012 میں عالمی سیاحتی ادارے کی طرف سے دنیا کے سب سے بہترین جزہ اور سب سے شاندار ساحلوں کی بناء پر عالمی ایوارڈ حاصل کیا۔ اب علاقائی سطح پر خوبصورت ترین سیاحتی مقامات والے علاقوں میں مارشس کا شمار تیسرے نمبر پر اور جبکہ پوری دنیا میں اس کا 56 واں نمبر ہے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>