المہدی کی خرطوم میں شرکت اور گفتگو - رائے دینے کے مرحلہ پر توجہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 27 جنوری, 2017
0

المہدی کی خرطوم میں شرکت اور گفتگو – رائے دینے کے مرحلہ پر توجہ

جمعہ­ 29 ربيع الثانی 1438 ہجری ­ 27 جنوری 2017ء شمارہ: (13940)
1485456285387941700

کل خرطوم واپسی پر گھوڑے پر سورا صادق المہدی اپنے حامیوں کے درمیان (ا.ف.ب)

 

خرطوم: احمد يونس

      کل سوڈان کے مذہبی و سیاسی رہنما صادق المہدی نے جلا وطنی کے بعد سوڈان واپسی پر عہد کر رہے ہیں کہ حکومت کی طرف اعتماد سازی کے اقدام پر حزب اختلاف بات چیت کا عمل جاری رکھے گی۔ جبکہ قومی مذاکرات کے بارے میں جاری اپنی سفارشات اور رائے کے بارے میں کہا کہ ان میں سے کچھ "قابل قبول” ہیں۔

      قومی دارالحکومت ام درمان میں اپنے ہزاروں حمایتی افراد سے خطاب کے دوران المہدی نے حکومت سے مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا، جو دشمنانہ رویوں کو ختم کرنے کی ضمانت کے علاوہ انسانی امداد کو جاری رکھنے، آزادی میں وسعت لانے، قومی حکومت اور سلامتی کے معاہدے کے ایجنڈے پر اتفاق کا آئینہ دار ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے مبصرین کے مطابق ملک کے اندر مطلوبہ آئینی کانفرنس کے ذریعے  ایک نئے دور کے آغاز کی جانب اشارہ کیا۔

      ملک میں واپس لوٹنے کے بعد ان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے المہدی نے پارٹی کے آٹھویں اجلاس کے بعد اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ قومی پارٹی کے رہنما اور براہ راست سیاسی عمل کو جاری رکھنے کی خواہش نہیں رکھتے، لیکن ان کے حامیوں نے ان سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور احتجاجا یک زباں کو کر نعرے لگائے "ہم صادق کے علاوہ کسی کی تائید نہیں کریں گے”۔

      المہدی نے امید ظاہر کی کہ امریکہ سوڈان پر سے جزوی پابندی کو ختم کر کے عوام کے مفاد کی خاطر اسے ڈالر کے ذریعے تجارتی معاملات کرنے کی اجازت دے دیگا۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>