ٹرمپ "داعش" پر اپاچی ہیلی کاپٹر طیارے سے حملہ کرنے کو تیار - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 28 جنوری, 2017
0

ٹرمپ "داعش” پر اپاچی ہیلی کاپٹر طیارے سے حملہ کرنے کو تیار

ہفتہ 30 ربيع الثانی 1438ہجری/ 28 جنوری 2017ء شمارہ نمبر {13941}
2

کل صدر ڈونالڈ ٹرمپ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے استقبال کے وقت وائٹ ہاؤس کے آفس میں رکھے ونسٹن چرچل کی مورتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے (AFP)

واشنگٹن: ہبہ قدسی

        کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پنٹاگون میں اپنی وزارت دفاع کی زیارت کے موقہ پر ایک ایسے ایک لائحۂ عمل تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں عراق اور شام میں تنظیم داعش پر حملہ کرنے کے لئے نئے اختیارات کا ذکر ہو اور اسی طرح انہوں نے اس لائحہ عمل کو 30  دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

        پنٹاگون کے ذرائع نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ جن اختیارات کی بات کی جا رہی ہے وہ عراق اور شام میں امریکہ کے خصوصی آپریشن فورسز کی تعداد میں اضافہ کرنا، فضائی حملوں پر پابندیوں میں تخفیف کرنا اور اسی کے ساتھ ساتھ زمینی افواج کو تحریک وکاروائی کرنے میں مزید آزادی دینا مقصود ہے۔ اسی طرح ان اختیارات میں شام میں موجود کردیوں کو مزید امریکی فوجی امداد فراہم کرنے کی بات ہے اور رقہ کو آزاد کرانے کی جنگ میں حملہ کرنے والے اپاچے جیسے ہیلی کاپٹر طیارے کی تعداد میں اضافہ کرنا بھی ہے۔

        ٹرمپ نے اپنے زمام حکومت سنبھالنے کے بعد تھیریسا مے کے واشنگٹن کی زیارت کے موقعہ پران کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ریاستہائے متحدہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو سراہتے ہوئے پر زور انداز میں کہا ہے کہ یورپ یونین سے برطانیہ کے نکل جانے کی وجہ سے برطانوی عوام کے لیے بڑے فوائد ہیں۔  مے نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ امریکی صدر ناٹو کی امداد کرنے کے پابند ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی طرف متوجہ ہو کر کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ ناٹو کی سو فیصد تعاون کریں گے اور ہم انسداد دہشت گردی کے لئے ناٹو کے تسلسل کے سلسلہ میں گفتگو کر چکے ہیں۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>