کینیڈا میں مسجد پر "مذموم" دہشت گردانہ حملہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 31 جنوری, 2017
0

کینیڈا میں مسجد پر "مذموم” دہشت گردانہ حملہ

مسلح حملے میں 6 نمازی جاں بحق اور دیگر 8 زخمی، مراکشی گواہ سے پوچھ گچھ
منگل­ 4 جمادى الأولى 1438 ہجری­ 31 جنوری 2017 ء شمارہ: (13944)
plouredfasdfaasdfafasdtgdywstwywtfe

ایمبولینس کینیڈا کے شہر کیوبک میں اسلامی سینٹر کے سامنے کھڑی ہے جہاں پرسوں شام نمازیوں پر گولیاں چلائی گئیں- فریم میں کینیڈین متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی خاطر جائے وقوعہ پر پھولوں کے گلدستے لئے ہوئے (رویٹرز)

 

کیوبک (کینیڈا): "الشرق الاوسط”

      مذموم دہشت گردی نے کینیڈا کو ہلا کے رکھ دیا، جب پرسوں رات (29 جنوری) کو کیوبک شہر میں ایک مسجد میں قتل عام سے 6 نمازی جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

      کینیڈین پولیس کے مطابق کل مسجد کے اندر فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ الیگزینڈر بیسونیت نامی یہ شخص فرانسیسی کینیڈین ہے۔ "رویٹرز” کے اطلاعاتی ذرائع کے مطابق محمد خضر نامی مراکشی دوسرے شخص کو واقعہ کے گواہ کے طور پر معطل کر دیا ہے۔

      کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں اس حملے کو "دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے  اس کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ "کینیڈین مسلمان ہمارے ملک کے تانے بانے کا اہم حصہ ہیں، اور اس طرح کے پاگل پن کی کارروائیوں کی ہمارے معاشرے، ہمارے شہر اور ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں”۔

      کینیڈا کے وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایک فون کال وصول کی جس میں "انہوں نے کیوبیک میں اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کے المناک حادثے پر کینیڈا کے وزیر اعظم اور اس کی عوام سے اظہار تعزیت کیا”۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے "ضرورت پڑنے پر امداد فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی”۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>