واشنگٹن تہران کے "بیلسٹک" کے خلاف متحرک - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: بدھ, 1 فروری, 2017
0

واشنگٹن تہران کے "بیلسٹک” کے خلاف متحرک

سلامتی کونسل میں ماسکو کی مخالفت کا سامنا – ایران کو اس میں اضافہ پر تشویش ۔۔۔ اور "یورپی یونین” کا انتباہ
بدھ ­ 5 جمادى الأولى 1438 ہجری ­ 01 فروری 2017ء  شمارہ: (13945)
e7jkie67ike67ie7e76i

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظريف اپنے فرانسیسی ہم منصب جان مارک ایرولٹ کے ساتھ کل تہران میں پریس کانفرنس کے دوران (رویٹرز)

 

نیویارک: جوردن دقامسہ – لندن: عادل السالمی

      امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں پہلے ایرانی بیلسٹک میزائل تجربے کے بارے میں بین الاقوامی رد عمل فوری طور پر ظاہر ہوا ہے۔ اس خطرناک تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کل شام امریکی مطالبہ کے چند گھنٹوں کے بعد ہی عالمی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔

      سلامتی کونسل اس پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی کہ کیا ایران کا یہ میزائل تجربہ بین الاقوامی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے یا نہیں۔ سلامتی کونسل میں امریکی خاتون سفیر "نیکی ہیلی” نے کہا کہ یہ تجربہ ہی خلاف ورزی ہے، جبکہ ان کے روسی ہم منصب نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ کوئی چیز ایران کو اس قسم کے تجربات کرنے سے نہیں روک سکتی۔

      سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سفیر "ماتھیو ریکروفٹ” نے کہا کہ "جب ہم نے ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتہ کیا تھا تب ہم ایران کو علاقے میں ایک ذمہ دار شریک بنانا چاہتے تھے، مگر شام، عراق، لبنان اور یمن میں اس کی پالیسی اس کے برعکس ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ: "ہم ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور سلامتی کونسل میں اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ بات کریں گے کہ ایران اور اس کی پالیسیوں کے بارے میں کیا کرنا ہے”۔

      تہران پر مغربی نئے خدشات کے ضمن میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ "نئی کشیدگیوں” کے ذرائع تلاش نہ کرے۔ انہوں نے یہ بیان امریکی عہدیدار کے بیان کے جواب میں دیا، جس میں امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران نے پرسوں (بروز اتوار) درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو 1010 کلومیٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد پھٹ گیا۔ مگر یہ ناکام میزائل تجربہ بھی یورپی یونین سے انتباہ کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس دوران اقوام متحدہ کی ترجمان نبیلہ مصرالی نے کہا: یونین "ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں خدشات کی تصدیق کرتے ہوئے ایران سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ہر اس سرگرمی سے دور رہے جو اس پر اعتماد کو ختم کرے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>