ٹرمپ حکومت میں (بغاوت) اور دو ریاستوں کی ان پر مقدمہ کی تیاری - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: بدھ, 1 فروری, 2017
0

ٹرمپ حکومت میں (بغاوت) اور دو ریاستوں کی ان پر مقدمہ کی تیاری

w5s6i5edie567ie67ie67

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کل امریکی دوا ساز تحقیقی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران (ا.ب.ا)

 

واشنگٹن: ہبہ قدسی

      امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے امیگریشن کے قانون پر بڑے پیمانے پر سخت عوامی مظاہروں اور وسیع تر مذمتی مہم کے بعد اب یہ مظاہرے ملک کے مرکز میں منتقل ہو کر ایک بغاوت کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

      پرسوں (30 جنوری) رات صدر ٹرمپ نے اپنی وکیل استغاثہ (خاتون وزیر انصاف) "سیلی یٹس” کو برخاست کر دیا، جنہوں نے عدالت کے سامنے صدر کی طرف سے جاری ایگزیکٹو فیصلہ کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس فیصلہ میں 7 اسلامی ممالک کے مسافروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہے، خاتون وزیر انصاف کی جگہ اب مشرقی ورجینیا ریاست میں "ڈانا بینٹی” کو وکیل استغاثہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سینیٹر چیف سیشنز اور انصاف کے وزیر کی تقرری میں سینٹ کمیٹی غور کرے گی.

      اسی طرح ٹرمپ نے امیگریشن اور کسٹم انتظامیہ کے عہدیدار "ڈینل راگسوڈائل” کو بھی برطرف کر کے ان کی جگہ "ٹومین ہومین” کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اندرون ملک سلامتی کے وزیر "جان کیلی” نے کہا کہ بیان میں برطرفی کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہومان "ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی سرزمین پر امیگریشن کے حوالے سے قوانین کے نفاذ میں ہمارے متفقہ قومی مفاد کو مدنظر رکھیں گے”۔

      دوسری جانب، کل میساچوسٹس کی ریاست نے؛ ٹرمپ کی طرف سے امیگریشن کے قانون کو چیلنج کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے کے لئے ریاست واشنگٹن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ 5 جمادى الأولى 1438 ہجری 01 فروری 2017ء  شمارہ: (13945)

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>