امریکہ کا ایران کو باضابطہ انتباہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعرات, 2 فروری, 2017
0

امریکہ کا ایران کو باضابطہ انتباہ

1485970281577699000

ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر دفاع حسین دہقان کل تہران میں فضائیہ کی صنعتی نمائش کا دورہ کرتے ہوئے (ا.ب.ا)

 

لندن: عادل السالمی – واشنگٹن: منير الماوری

      کل واشنگٹن نے ایران کو حالیہ میزائل تجربہ کرنے اور اس کے اتحادی حوثیوں کا بحر احمر میں سعودی بحری جہاز پر حملہ کرنے پر باضابطہ انتباہ کیا ہے، کیونکہ یہ دو نمایاں اقدامات بین الاقوامی برادری پر ایران کے ہمہ وقت مشرق وسطی میں امن وامان کو دھچکا پہنچانے کے رویہ کو ظاہر کرتے ہیں”۔

      کل امریکی قومی سلامتی کے مشیر مایکل فلین نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ان کے ملک نے "آج ایران کو باضابطہ طور پر خبردار کیا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ میزائل تجربہ "سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2231 کے خلاف ہے، جس کے مطابق ایران ایٹمی وار ہیڈ کو لے جانے والے ہر قسم کے بیلسٹک میزائل بنانے اور اس میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں سے باز رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میزائل تجربہ اور سعودی بحری جہاز پر حملہ "یہ دو واقعات سابقہ چھ ماہ کے دوران واقعات کی سیریز میں اہم ترین ہیں، اسی دوران ایران کے تربیت یافتہ اور مسلح کردہ حوثیوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے بحری جہازوں پر حملہ کیا اور بحر احمر میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں کو وارننگ دی”۔

جمعرات 6 جمادى الاولیٰ 1438 ہجری ­ 02 فروری 2017ء شمارہ: (13946)

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>