شاه عبد اللہ دوم کی امریکی صدر سے ملاقات - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 3 فروری, 2017
0

شاه عبد اللہ دوم کی امریکی صدر سے ملاقات

1

کل واشنگٹن میں صدر ٹرمپ شاہ عبد اللہ دوم سے ملاقات کرتے ہوئے

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

        کل واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ملاقات اردن کے شاہ عبد اللہ دوم سے ہوئی۔ برطانیہ کی خاتون وزیر اعظم ٹریسا مئی کے بعد  امریکہ کے نئے صدر سے ملنے والے یہ پہلے عرب لیڈر ہیں۔

        اردن کے شاہی دربار نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ملاقات کے درمیان دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹيجک شراکت داری مضبوط کرنے کی اہمیت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی ہے۔

        شاہی دربان کے بیان کے مطابق دونوں رہنما اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ شامی عوام کے لئے امن وامان قائم کرنا اور  فلسطینی واسرائیلی عوام کے درمیان امن وآشتی کے لئے بامقصد کوشش کرنا بہت اہم ہے۔

        پرسو شاہ عبد اللہ کی ملاقات دو الگ الگ اجلاس میں امریکی پارلمنٹ کے نمائندگان اور سینٹ کے خارجہ تعلقاتی کمیٹی کے اراکین اور صدر سے ہوئی ہے۔

        دونوں اجلاس میں علاقائی پیش رفتوں سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔ خاص طور پر امن وسلامتی، شامی بحران اور دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر بھی غور وخوض کیا گیا ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ملاقات میں ملکہ رانیا عبد اللہ بھی موجود تھیں۔

جمعہ 7 ﺟﻤﺎدى الاول 1438ہجری – 3 ﻓروری 2017 شمارہ نمبر {13947}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>