ٹرمپ کا ایران پر عراق کو نگلنے کا الزام - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعہ, 3 فروری, 2017
0

ٹرمپ کا ایران پر عراق کو نگلنے کا الزام

میزائل تجربہ پر وائٹ ہاؤس کا جواب دینے کا عزم – کانگرس میں پابندیاں لگانے کے مطالبے
1486048287734847900

کل ایک عراقی بصرہ میں ٹرمپ کے لئے "گرافٹی” پینٹنگ کرتے ہوئے (ا.ف.ب)

 

واشنگٹن: منير الماوری ـ لندن: عادل السالمی

      امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ایران پر عراق کو نگنے کا الزام لگاتے ہوئے جوہری سمجھوتے کو "اس کے خاتمے سے بچاؤ کی تدبیر قرار دیا”۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ چند روز قبل تہران کے بیلسٹک میزائل تجربہ کے جواب میں پیش کردہ تمام اختیارات سامنے موجود ہیں، جیسا کہ کانگرس سے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے مطالبے بھی کئے گئے ہیں۔

      وائٹ ہاؤس کے ترجمان "شان سپائسر” نے کل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل تجربہ "بغیر کسی جواب کے ختم نہیں ہوگا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” ہم نئے سرے سے ان معاملات پر کاروائی کریں گے”۔۔۔

      ایرانی وزیر خارجہ بہرام قاسمی نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر مایکل فلین کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "یہ بیان بلا کسی بنیاد کے بار بار اشتعال انگیزی کے لئے دیئے جا رہے ہیں”۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ "کوئی بھی میزائل جوہری ہتھیاروں کو لے جانے کے لئے تیار نہیں کئے گئے ہیں”۔

جمعہ­ 7 جمادى الاول 1438ہجری­ 03 فروری 2017 ء شمارہ: (13947)

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>