داعش کی طرف سے چار فوجی ہوائی اڈوں پر حملہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 4 فروری, 2017
0

داعش کی طرف سے چار فوجی ہوائی اڈوں پر حملہ

4

کل دمشق کے مشرقی علاقے میں نظام کی طوف سے کی جانے والی بمباری کے دوران ایک ‌زخمی شامی لڑکی جس کا علاج ایک فیلڈ ہسپتال میں کیا جا رہا ہے

بيروت: يوسف دياب

        داعش کے خلاف محاذ آرائی کرنے کے سلسلہ میں کل شمالی شام میں ہونے والی پیش رفتوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ داعش کے قبضہ میں "الباب” نامی شہر پر قبضہ کرنے کے لئے روس اور امریکہ کے درمیان منافست جاری ہے اور یہ منافست زمین پر پیش قدمی کرنے والی فوجیوں کے لئے  محفوظ فضائی احاطہ فراہمی کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

        اسی درمیان روسی فورسز نے شہر کے مضافات میں آگے بڑھنے کے لئے حکومتی فورسز کو فضائی احاطہ فراہم کیا ہے۔ جرمن خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی جنگی جہازوں اور واشنگٹن کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی افواج نے "درع فرات” نامی فورسز کی حمایت میں شامی سرحد کے قریب "الباب” نامی شہر میں  فضائی حملے کئے ہیں۔

        تنظیم کے خلاف بین الاقوامی کوششیں اسے فتوحات حاصل کرنے کے لئے مناسب علاقے تلاش کرنے سے نہیں روک سکیں ہیں جہاں "داعش” وسیع چار فوجی محاذوں پر سر گرم عمل ہے اور نظام کے چار فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے اور ایک علاقہ میں پیش رفت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ہفتہ 8 جمادی الاول 1438ہجری – 4 فروری 2017 شمارہ نمبر {13948}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>