موصل کے مغرب میں ایرانی "عسکری مشیر" ہلاک - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: پیر, 6 فروری, 2017
0

موصل کے مغرب میں ایرانی "عسکری مشیر” ہلاک

کردستان کی آزادی آخری راہ : عراقی نیشنل الائنس
w54ju6w5j76w57j57jw7

مشرقی موصل میں عراقی سیکورٹی اہلکار میزائل کا معائنہ کر رہے ہیں جو تنظیم داعش پیچھے چھوڑ گئی تھی (رویٹرز)

 

اربيل – ­ لندن: "الشرق الاوسط”

      کل ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ایک رہنما "خیر اللہ احمدی فر” کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ رہنما مغربی موصل کے قریب تلعفر میں تنظیم داعش کے ساتھ لڑائی کے دوران "النبی الاکرم” برگیڈ کے تحت عوامی افواج کے عسکری مشیر تھے۔ "ایسنا” نیوز ایجنسی نے گورنریٹ کرمان شاہ میں پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک عہدیدار کرنل فردین قہرمانی کا بیان نقل کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ احمدی موصل میں ایک عسکری کاروائی کے دوران ہلاک ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لاش کو آئندہ چند دنوں میں ایران منتقل کر دیا جائے گا۔ عہدیدار نے میت کا عہدہ ظاہر نہیں کیا۔

      دوسری جانب، کل عراق کی سپریم اسلامی کونسل کے ترجمان "حمید معلہ” نے پرسوں(4 فروری) کو کونسل کے سربراہ عمار الحکیم کی قیادت میں عراقی نیشنل الائنس کے وفد اور صوبہ کردستان کے عہدیداروں کے مابین  ملاقاتوں کو خوابوں کی تکمیل سے تعبیر کیا۔

      "معلہ” نے "رووڈاو” میڈیا نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "الحکیم” کی طرف سے صوبہ کا یہ دورہ "انتہائی اہم ہے اور ہم تنظیم داعش پر فتح حاصل کرنے کے کناروں پر کھڑے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ کردستان کی آزادی کا مسئلہ "کردستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق بات چیت میں شامل تھا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اطمینان بخش حل تک نہ پہنچنے کی صورت میں صوبہ کی آزادی آخری راہ ہوگی جس کا سہارا لیا جائے گا”۔

پیر­ 10 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 6 فروری 2017 ء  شمارہ: (13950)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>