سیاہ فام" کیمرون نے "فراعنہ" کا خواب چکناچور کر دیا - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: پیر, 6 فروری, 2017
0

سیاہ فام” کیمرون نے "فراعنہ” کا خواب چکناچور کر دیا

e6r7o6rd7ior6d7irf6d7ifr6d7i

کیمرون کے کھلاڑی پوڈیم ( اسٹیج) پر افریقی ممالک کپ کی کامیابی پر جشن مناتے ہوئے (ا. ف. ب)

 

لیبرویلی: "الشرق الاوسط”

     کیمرون کی فٹ بال ٹیم نے مصر کو آٹھویں بار افریقی ممالک کپ کا ٹائٹل جیتنے سے محروم کر دیا، جب "سیاہ فاموں” نے "فراعنہ” کو کل شام گیبون کے دارالحکومت لیبرویلی میں فائنل مقابلے کے دوران 1 گول کے مقابلے میں 2 گول کرکے برتری حاصل کی۔

      گول کا آغاز مصر نے کھیل کے اکیسویں منٹ پر اپنے کھلاڑی محمد ننی کے گول سے کیا، جو کہ 59 ویں منٹ پر نیکولاس نکولو نے برابر کر دیا۔ اس کے بعد فنسان ابوبکر نے 88 ویں منٹ پر دوسرا گول کر کے 2002 کے بعد پہلی بار یہ ٹائٹل اپنی قومی ٹیم کے نام کیا۔

      یہ فائنل میچ 2008 میں گھانا میں ہونے والے فائنل کا دوسرا ورژن تھا، جس میں "فراعنہ” (مصر) کی ٹیم نے چھٹی بار اس ٹائٹل کو اپنے نام کیا اور یہ ساتویں بار ٹائٹل کو حاصل کرنے سے دو سال پہلے کی بات ہے، اس طرح سے مصر کی ٹیم نے چمیئن کے ٹائٹل کو حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

      مصری ٹیم کے لئے ارجنٹائن کے کوچ ہیکٹر کوپر فائنل میچ سے منسلک اپنی نحوست کو ختم کرنے میں ناکام رہے، جو اس سے  قبل دو بار 2000 اور 2001 میں یورپی چمیئن کے فائنل میں ہسپانوی کلب والینسیاکی، 1998 میں ہسپانوی کپ  اور 1999 میں یورپی چمپیئنز کے چمپیئن کپ کے فائنل میں "ماریوکا” کلب کی قیادت کر چکے ہیں۔

      کوپر کے تمام کلبوں نے ان تمام میچوں کے فائنل میں ہی شکست کھائی ہے۔

پیر­ 10 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 6 فروری 2017 ء  شمارہ: (13950)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>