الرقہ کی جنگ کے آغاز کے لئے امریکہ – عرب – ترک اقدامات - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعرات, 9 فروری, 2017
0

الرقہ کی جنگ کے آغاز کے لئے امریکہ – عرب – ترک اقدامات

1486580260022216100

(آزاد فوج) کے دو جنگجو کل الباب شہر کے مغرب میں (غیتی)

انقرہ: سعيد عبد الرازق ـ ماسکو: طہ عبد الواحد

      کل امریکی فوج نے کہا کہ شام میں تنظیم داعش کے گڑھ الرقہ میں آئندہ چند ہفتوں تک ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت یافتہ فورسز کو تقریبا مکمل طور پر اس سے الگ تھگ کر دیا جائے گا، یہ سب شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لئے ہے۔ دریں اثناء ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو اور سعودیہ عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اس بات پر زور دیا کہ ممکن ہے کہ "داعش” کے خلاف بین الاقوامی اتحادی رکن ممالک  الرقہ کاروائی میں اس علاقے کو تنظیم سے پاک کرنے کے لئے اپنی خصوصی فورسز بھیجیں۔

      کل انقرہ میں پہلے ترک سعودی تعاونی اجلاس کے ضمن میں ترک وزیر نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے الباب شہر کی آزادی کے بعد یہاں ان اقدامات کو لاگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک حمایت یافتہ "آزاد شامی فوج” "فرات کی ڈھال” نامی کاروائی کے ضمن میں پیش رفت جاری رکھے کی ہے۔ محاذ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق اپوزیشن شہر کے مغربی داخلی دروازے پر موجود ہے۔

      الجبیر نے یقین دہانی کی کہ شام کے حوالے سے انکا نقطۂ نظر "مکمل طور پر” ترکی جیسا ہے۔ جاویش اوغلو نے الرقہ کاروائی کے سلسلہ میں انکے ملک اور سعودیہ کے مابین نظریاتی مماثلت کی جانب متوجہ ہوتے ہوئے اس کاروائی میں آزاد شامی فوج میں موجود معتدل شامی حزب اختلاف کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا۔

جمعرات ­ 13 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 09 فروری 2017 ء  شمارہ: (13953)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>