ایران کے ہمنوا ایک ایرانی پارٹی کا قتل - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 10 فروری, 2017
0

ایران کے ہمنوا ایک ایرانی پارٹی کا قتل

2

بغداد: "الشرق الاوسط”

        عراق میں ایران کی ہمنوا حزب اللہ کے جنرل سکریٹری صافی کو بصرہ شہر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس کاروائی کے سلسلہ میں کہا کہ یہ بہت ہی ناپسندیدہ عمل ہے۔ اس کے پیچھے نامعلوم افراد کا ہاتھ ہے جنہوں نے جمعرات کی رات حیانیہ کے علاقہ میں صافی پر اندھا دھن گولی چلا کر قتل کر دیا۔ وہ گورنریٹ کونسل اور سلامتی کمیٹی کے سابق رکن تھے۔ بصرہ میں حزب اللہ کی بنیاد مستقل طور پر 2006  میں پڑی تھی، یہ ایران کی ایک قریبی جماعت ہے اور یہ شیعہ کی ایک مسلح جماعت کی حیثیت سے الحسد الشعبی جماعت میں شامل ہو گئی ہے اور بصرہ کے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں یہ بھی شریک ہے۔

        بصرہ گورنریٹ کونسل میں سلامتی کمیٹی کے صدر جبار الساعدی نے کہا ہے کہ یہ کوئی بعید نہیں ہے کہ صافی کا قتل اس وجہ سے ہوا ہو کہ انہوں نے الحشد الشعبی کی جماعتوں کے ساتھ مل کر جنگ کرنے میں ایک کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بصرہ میں 22 فرنٹ اور سیاسی پارٹیاں ہیں اور آپس میں منافست بھی موجود ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کا اثر گورنریٹ کے حالات پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اقرار کیا ہے کہ خلاف ورزیاں روزانہ ہو رہی ہیں۔

جمعہ 14 جمادی الاول 1438ہجری – 10 فروری 2017 شمارہ نمبر {13954}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>