تہران: ایرانی سڑکوں کو متحرک کرنے کے لئے واشنگٹن کی پابندیاں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 10 فروری, 2017
0

تہران: ایرانی سڑکوں کو متحرک کرنے کے لئے واشنگٹن کی پابندیاں

1

کل ایرانی صدر حسن روحانی تہران میں غیر ملکی سفیروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے

لندن: عادل السالمی

        ایران کے نائب آرمی چیف احمد رضا بوردستان نے کہا کہ ان کے ملک پر امریکہ کی طرف سے لگائی گئی اقتصادی پابندیوں کا مقصد ایرانی سڑکوں کو متحرک کرنا اور انتظاميہ کے خلاف بغاوت کرانا ہے۔ انہوں نے کل دار الحکومت تہران میں فوجی کمانڈروں کی ایک جماعت کے سامنے کہا کہ ایران اقتصادی دباؤ سے دوچار ہے کیونکہ ابھی اسے پٹرول کے پیسے نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے اپنے دشمنوں پر اپنے ملک کے سلسلہ میں نئے طریقے اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس وقت ایران کو تین طرح کے چیلنجوں کا سامنا ہے ایک تو مشکل چیلنج ہے، دوسرا آسان ہے اور تیسرا اقتصادی ہے۔ اسی طرح بورستان نے ایران کے مشرقی سرحدوں اور خاص طور پر ایران کے ساتھ لگے سرحدوں کو مشتعل کئے جانے کی کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔

        ایک بیلسٹک میزائل کے تجربہ کی بنیاد پر امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے اعلان کے چند دنوں کے بعد بورستان کے مذکورہ بیانات نشر ہوئے ہیں۔

        اسی درمیان ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر دفاع حسین دہقان نیہ میں سے ہر ایک نے میزائل پروگرام کے سلسلہ میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہوئی کشیدگی کے سایہ میں خلیجی ممالک کے معاملات میں ایرانی مداخلت سے انکار کیا ہے۔ دہقان نے ریاستہائے متحدہ امریکہ پر ایران کے خلاف نفسیاتی اور پروپگنڈہ کی جنگ کے لازم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ملک کا میزائل پروگرام خلیجی ممالک کے لئے چیلنج نہیں ہے اور نہ ہوگا۔ اسی طرح وزیر دفاع نے ان رپورٹ کی بھی تردید کی ہے جس میں ایران کی طرف سے پرسو کم فاصلے والے بیلسٹک میزائل کے نئے تجربہ کی بات کہی گئی ہے اور انہوں نے ان معلومات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

جمعہ 14 جمادی الاول 1438ہجری – 10 فروری 2017 شمارہ نمبر {13954}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>