"الباب" فرنٹ میں ترک فوج کے لئے خونی دن - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعہ, 10 فروری, 2017
0

"الباب” فرنٹ میں ترک فوج کے لئے خونی دن

1486663678540439000

کل انقرہ میں ایک ترک خاتون شامی شہر الباب میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں میں شامل اپنے بیٹے کے جنازے پر رو رہی ہے (ا.ف.ب)

 

انقرہ: سعيد عبد الرازق – بيروت: بولا اسطيح

      شمالی شام میں حلب کے مضافاتی علاقے الباب میں کل کا دن ترک فوج کے لئے خونی تھا، جب روسی جنگی طیاروں نے غلطی سے "فرات کی ڈھال” کاروائی میں شامل ترک فوجیوں پر فضائی حملہ کیا۔ یہ فوجی الباب شہر میں کاروائی کے دوران گشت پر تھے، اس دوران ترک فوج کے 3 فوجی جاں بحق اور دیگر 11 زخمی ہوگئے۔ جبکہ ایک فوجی تنظیم داعش کے عناصر کی طرف سے نشانہ بنانے کے دوران شدید زخمی ہوگیا۔

      اس کے علاوہ بھی ترک فوجی صفوں میں مزید نقصانات دیکھنے میں آئے۔ جیسا کہ ترک فوج نے "داعش” کے حملوں کے دوران 5 فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر 10 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ترک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے صدر ولاڈی میرپوٹن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے رابطہ کیا اور اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان پر تعزیت کی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں اطراف اس حادثہ پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

      یہ حادثات اس وقت وقوع پذیر ہوئے ہیں کہ جب انقرہ اور ماسکو کے مابین شمال مشرقی حلب میں "داعش” کے گڑھ الباب شہر کے ارد گرد ترک افواج اور ان کی حمایت یافتہ "آزاد شامی فوج” کے عناصر اور ان کے مد مقابل شامی حکومتی افواج کے مابین لڑائی سے منع کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

جمعہ 14 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 10 فروری 2017ء  شمارہ: (13954)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>