شاہ سلمان ٹیلرسن کے ہمراہ خطے کی صورت حال اور مربوط کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں
واشنگٹن دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ریاض کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دے رہا ہے

واشنگٹن دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ریاض کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دے رہا ہے
رياض: (الشرق الاوسط)
خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزيز نے امریکی وزیر خارجہ "ریکس ٹیلرسن” کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی، اس دوران مشرق وسطی میں تازہ ترین پیش رفت کی راہوں اور خطے میں سلامتی واستحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
رابطے کی ابتدا میں خادم حرمین شریفین نے ٹیلرسن کو امریکی وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد دی، اس پر ٹیلرسن نے ان کی قیادت میں سعودیہ کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے دنیا میں امن کے حصول اور خطے میں استحکام کی خاطر انکی خدمات کی تعریف کی۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ نے سعودیہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خاطر جامع منصوبہ بندی کے تحت فوجی میدان میں دوطرفہ تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کی۔
رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تاریخی اور اسٹریٹیجک تعلقات پر بھی بات کی گئی، خاص طور سے سیاسی، فوجی اور معاشی شعبہ جات سمیت دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحت اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کی راہوں پر غور کیا گیا۔
جمعہ 14 جمادى الاول 1438 ہجری 10 فروری 2017ء شمارہ: (13954)