بحرین نے دہشت گردوں کی ایران بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 10 فروری, 2017
0

بحرین نے دہشت گردوں کی ایران بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی

1486668800021278800

بحرینی کوسٹ گارڈ کے عناصر اس کشتی کو گھیرے ہوئے ہیں جس کے ذریعے دہشت گرد ایران فرار ہو رہے تھے ("الشرق الاوسط”)

 

منامہ: عبيد السہیمی

      کل بحرینی حکام نے بری اور بحری دو سیکورٹی کاروائیوں کے ذریعے قیدیوں کو فرار کروانے والے مطلوبہ افراد کی ایران بھاگنے کی کوشش ناکام بنادی، جس نے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک اور دیگر 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں "جو” جیل سے بھاگنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

      کل منامہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بحرین پبلک سیکیورٹی کے سربراہ میجر جنرل طارق الحسن نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے مطلوبہ گرفتار کر لیا ہے جو کہ ایک کشتی کے ذریعے بحرین سے بھاگ رہے تھے، کمیونیکیشن کے ذرائع اور "ثبوت یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ بحرین کے علاقائی پانیوں کے باہر تعاون اور ایران منتقلی کے حصول کے لئے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں تھے اور  وہ ایران کی جانب جا رہے تھے۔”

      سیکیورٹی سربراہ نے بتایا کہ ہلاک شدگان اور گرفتار ہونے والے افراد کا جیل کے دہشتگردانہ واقعہ اور گذشتہ 29 جنوری کو لیفٹیننٹ ہشام الحمادی کے قتل کے معاملہ میں مرکزی کردار تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ 14 جنوری کو "بنی جمرہ” میں سیکورٹی کی گشتی ٹیم پر حملہ کرنے میں شریک تھے، جس میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

      انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "بحرین کی سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنے کے لئے غیر ملکی مداخلت اور بیرونی حمایت کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے کئی ایک ثبوت بھی ہیں، جن میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ سمیت ایران کے کئی حلقوں کی طرف سے افراد کو تربیت دینا شامل ہے۔

جمعہ 14 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 10 فروری 2017ء  شمارہ: (13954)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>