بدھ کے دن آستانہ کانفرنس جینیوا کانفرنس کی تمہید اور حزب اختلاف کے وفد میں سیاستدانوں کی اکثریت

آزاد شامی افواج کے اہلکار الباب شہر کی طرف جاتے ہوئے
رياض: فتح الرحمن يوسف
قزاقستان نے شامی بحران کے فریقین کو آئندہ بدھ کو آستانہ میں منعقد ہونے والے کانفرنس میں بلایا ہے۔ کل ریاض میں حزب اختلاف نے جینوا کے مذاکرات کے وفد کا انتخاب کیا ہے۔ درع فرات فورسز الباب شہر میں داخل ہو چکی ہے اور چند گھنٹوں میں اس کے مرکزی علاقہ میں داخل ہونے کی امید ہے۔
کل قزاقستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حکومت، اپوزیشن اور شام کی طرف اقوام متحدہ کے ایلچی کو سیاسی پہلو پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے میدانی مسائل کو حل کر کے جنیوا مذاکرات کے نئے دور کے تمہیدی اجلاس کے لئے مدعو کیا ہے اور کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد جنگ بندی معاہدہ پر عمل درآمد کرنا، خاص علاقوں میں استحکام کے نفاذ کے لئے کاروائی کرنا، کام کی مشترکہ جماعت کے لئے قوانین بنانا اور جنگ بندی کو نافذ کرنے کے لئے دیگر تدبیروں کے سلسلہ میں معاہدہ کرنا ہے۔
جنیوا کی طرف جانے والا اپوزیشن کا وفد 20 رکن اور 20 مشیر کار پر مشتمل ہوگا لیکن ان میں محمد صبرا کا بڑا رول ہوگا۔ فوجیوں کے بجائے سیاستدانوں کو مذاکرات کی ذمہ داری دینے کے مقصد سے سابق انتخاب کے ارکان کی بڑی تعداد نکل چکی ہے۔ قاہرہ اور موسکو کی نمائندگی کے لئے دو سیٹیں مخصوص ہین لیکن ان دونوں نے ابھی اس سلسلہ میں اپنے موقف کا اظہار نہیں کیا ہے۔
اتوار 16 جمادی الاول 1438 ہجری – 12 فروری 2017 شمارہ نمبر {13956}