ٹرمپ کے لئے دوسرا "بیلسٹک" چیلنج - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: پیر, 13 فروری, 2017
0

ٹرمپ کے لئے دوسرا "بیلسٹک” چیلنج

ایران کے بعد … شمالی کوریا کا میزائل تجربہ
r6j56jw56jw56jw56j6

کل سیول کے ریلوے اسٹیشن پر مسافر افراد شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کے بارے میں ٹیلی ویژن رپورٹ دیکھتے ہوئے (رویٹرز)

لندن: "الشرق الاوسط”

      کل شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت میں ایران کے بعد بیلسٹک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔

      جاپان کے صدر "شینزو آبی”؛ جو ہفتہ وار چھٹی ٹرمپ کے ساتھ فلوریڈا میں گزارتے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ "ناقابل قبول” ہے۔ گذشتہ نومبر میں امریکی انتخابات کے بعد پیونگ یانگ کی طرف سے بیلسٹک میزائل کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ یہ تجربہ جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ کئی ایک قراردادوں کی خلاف ورزی اس پر  ٹرمپ نے براہ راست تبصرہ کرنے کی بجائے صرف ٹوکیو کی "سو فیصد” حمایت کی یقین دہانی پر مبنی بیان پر اکتفا کیا۔

      دریں اثناء جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ میزائل علاقائی وقت کے مطابق 7 بج کر 55 منٹ پر شمالی کوریا کے مغربی علاقے میں بانگیون ایئر بیس سے چھوڑا گیا، جسکی سمت جاپانی سمندر میں مشرقی جانب تھی۔ فرانسیسی اخباری ایجنسی نے جنوبی کوریا کی وزارت کے سرکاری ترجمان کے بیان کو نقل کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میزائل نے پانی میں گرنے سے قبل تقریبا 500 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "شمالی کوریا کی جانب سے اس تجربہ کا مقصد عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کرانا ہے، ہمارا یہ ماننا ہے کہ اس مسلح اشتعال انگیزی کا مقصد صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت میں نئی امریکی حکومت کے رد عمل کو دیکھنا ہے۔”

پیر 17 جمادى الاول 1438 ہجری­ 13 فروری 2017ء  شمارہ: (13957)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>