فلائن کے استعفی کی وجہ سے ٹرمپ متاثر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 15 فروری, 2017
0

فلائن کے استعفی کی وجہ سے ٹرمپ متاثر

2

روس کے صدر "ولاڈیمیر پوٹن” اور "مائکل فلائن” دسمبر 2015 کو "روس آج” نامی چینل کے دسویں جشن کے موقعہ پر دیکھے جا سکتے ہیں

واشنگٹن: خاطر الخاطر

        امریکی قومی سلامتی کے مشیر کار "مائکل فلائن” کے استعفی کے اثرات کی وجہ سے صدر ڈونالڈ ٹرپ متاثر ہیں اور کانگریس کے نمائندگان نے استعفی دینے والے ذمہدار کا روس کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو کی تحقیق کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

        "فلائن” نے استعفیٰ نامہ میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ انہوں نے اس وقت کے منتخب نائب صدر اور دوسرے افراد کو روس کے صدر کے ساتھ فون پر گفتگو کرنے کے سلسلہ میں ناقص معلومات فراہم کرکے گمراہ کیا ہے اور انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں سچے دل سے صدر اور ان کے نائب سے معذرت چاہتا ہوں۔

        فلائن نے گزشتہ ہفتہ "واشنگٹن پوسٹ” نامی ایک میگزین کے صحافتی بیان میں اس بات کی تردید کی ہے کہ روس کے سفیر کے ساتھ ان کے ملک پر لگائی گئیں پابندیوں کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی ہے لیکن ان کے ترجمان نے اس بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ "فلائن” کو یقینی طور پر یاد نہیں ہے کہ کیا انہوں نے روس کے سفیر کے ساتھ پابندیوں سے متعلق گفتگو کی تھی یا نہیں۔

        رپورٹوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ "ٹرمپ” کے چند بڑے مشیر کاروں کو اس سال روس کے ساتھ "فلائن” کی گفتگو کے سلسلہ میں تنبیہ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے یہ سوالات ہو رہے ہیں کہ اگر "ٹرمپ” کو اس فون کے سلسلہ میں علم تھا تو وہ اس سلسلہ میں متحرک کیوں نہیں ہوئے؟

        امریکی پارلیمنٹ میں خارجی امور کی کمیٹی کے ایک بڑے رکن "الیوٹ انگل”  نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کے انتخابات میں روس کی مداخلت کے سلسلہ میں مکمل تفصیل جاننے کے لئے وسیع پیمانہ پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔

بدھ 19 جمادی الاول 1438ہجری – 15 فروری 2017 ء شمارہ نمبر {13959}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>