حریری کا اپنے والد کے برسی کے موقعہ پر حزب اللہ کے ہتھیاروں پر حملہ

کل سعد حریری اپنے والد کے قتل کی برسی کے موقعہ سے خطاب کرتے ہوئے
بيروت: "الشرق الاوسط”
کل لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے والد سابق وزیر اعظم "رفیق الحریری” کے قتل کے بارہویں برسی کے موقعہ سے حزب اللہ کے ہتھیار اور شام میں اس کے مقابلہ کے کردار کے سلسلہ میں لبنان کے صدر کے نقطۂ نظر کی تردید کی ہے۔
انہوں نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ ثابت شدہ چیزوں میں کوئی سودابازی نہیں چلے گی خواہ اسد کی حکومت اور اس کے جرائم کے سلسلہ میں بین الاقوامی عدالت کا نقطۂ نظر ہو یا شام میں حزب اللہ کے ملوث ہونے، میلیشیاؤں اور غیر قانونی ہتھیاروں کے استعمال کے سلسلہ میں نقطۂ نظر کی بات ہو۔
"حریری” نے پرزور انداز میں کہا کے کہ لبنان کا فیصلہ لبنان کی حکومت کے ہاتھ میں ہے نا کہ کسی علاقائی یا بین الاقوامی مذاکرہ کرنے والے کے ہاتھ میں ہے اور انہوں نے اسی وقت اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ "حزب اللہ” کے ہتھیار کے سلسلہ میں کوئی اتفاق نہیں ہے نا کابینہ میں نا پارلیمنٹ میں اور نا ہی گفتگو کے ٹیبل پر اس کا کوئی ذکر ہے۔ ان کی رائے یہ بھی ہے کہ اس ملک کی حمایت اور حفاظت فوج، قانونی طاقت اور حکومت کے اتفاق میں ہے۔
بدھ 19 جمادی الاول 1438ہجری – 15 فروری 2017 ء شمارہ نمبر {13959}