نگرانوں کے مابین اختلافات "آستانہ 2" پر خیمہ زن - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: بدھ, 15 فروری, 2017
0

نگرانوں کے مابین اختلافات "آستانہ 2” پر خیمہ زن

ایجنڈے کے بارے میں روسی – ترکی دوری سے حزب اختلاف کی شرکت متاثر
rs6j5jke57k6e7ke67

"ڈھال فرات” افواج کے ضمن میں آزاد شامی فوج کے عناصر گذشتہ ہفتے حلب کے دیہی علاقے الباب کی جانب پیش قدمی کر تے ہوئے جس کا ایک بڑا حصہ ان کے زیر کنٹرول ہے (غيتی)

 

بيروت: كارولين عاكوم – انقرہ: سعيد عبد الرازق

      روس اور ترکی کے مابین "آستانہ 2” کی کاروائی میں اختلافات کی بنا پر اجلاس کی کاروائی کل تک کے لئے مؤخر کر دی گئی ہے۔ کیونکہ اپوزیشن دھڑوں کے وفد کو دعوت نامے تاخیر سے موصول ہوئے۔

      حزب اختلاف میں ایک باخبر ذریعہ نے "الشرق الاوسط” کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "دھڑوں نے آستانہ مذاکرات کے واضح ایجنڈے تک رسائی کا مطالبہ کیا مگر انہیں نہیں ملا، جبکہ ماسکو جنگ بندی کے معاہدے اور سیاسی معاملات میں تحقیق کے لئے اس میں کودنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ جنیوا مذاکرات حد سے بڑھ کر ہیں؛ جسے ترکی اور اپوزیشن دھڑے متفقہ طور پر مسترد کر چکے ہیں، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ مذاکرات کے لئے سپریم کمیشن کا کام صرف فائر بندی کو یقینی بنانے تک محدود ہے اور یہی اس کے سیاسی حل کو تلاش کرنے کا ذمہ دار بھی ہے۔”

      کل قازقستان کی وزارت خارجہ نے جو اعلان کیا اسے ذرائع نے نقل کیا کہ پروگرام کے مطابق اس کے دارالحکومت میں شام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کرنے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندیاں لگانے کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ "آستانہ 1” میں اپوزیشن دھڑوں کی طرف سے مانیٹرنگ اور محاسبہ کے ساتھ جنگ بندی کے مطالبہ کے جواب میں ہے۔

      ڈپلومیٹک ذرائع کے مطابق انقرہ نے کردوں کو خود مختاری دینے والے آئینی قانون پر بات کرنے سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے، جیسا کہ روس کی جانب سے "آستانہ 1” میں تجویز دی گئی تھی۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ آستانہ اجلاس اس کے لئے مناسب مقام نہیں کیونکہ یہ اجلاس تکنیکی نوعیت کے ہیں اور ان کا شام کے مسائل کے حتمی حل سے کوئی تعلق نہیں۔

      روسی معلوماتی ایجنسی کے مطابق شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سٹیفن ڈی مستورا آستانہ اجلاس کو بچانے کے لئے اپنے کل کے ماسکو کے دورہ کے دوران روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف اور وزیر دفاع سیرگی شویغو سے ملاقات کرنے کے خواہش مند ہیں۔

بدھ­ 19 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 15 فروری 2017ء  شمارہ: (13959)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>