عباس اپنی خلافت کی ترتيب متعین کر رہے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 17 فروری, 2017
0

عباس اپنی خلافت کی ترتيب متعین کر رہے ہیں

2

محمود عالول تصویر میں دیکھے جا سکتے ہیں

رام الله: كفاح زبون

        فلسطین کے صدر محمود عباس کا تحریک "فتح” کے ایک رہنماء محمود عالول کو تحریک کی صدارت میں اپنا نائب متعین کرنے کے فیصلہ نے ان کی خلافت کی ترتیب متعین کر دی ہے جبکہ بہت سے لوگ اس کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔  اس وجہ سے قومی کونسل کی طرف سے فلسطینی حکومت میں کی جانے والی ترمیمات کے بعد نائب صدر کے عہده کے توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

        الگ کر دیے گئے رہنما محمد دحلان کا پتہ صاف کرنے کے لئے ایک بے مثال قدم اٹھایا گیا ہے جس کی منظوری مرکزی کمیٹی نے دے دی ہے اور اس سے قبل عباس پر بہت دباؤ ڈالے گئے ہیں تاکہ ان کو دوبارہ تحریک میں شامل کر لیا جائے۔

        عالول نے کہا کہ نائب صدر کے عہدہ کے لئے ان کا انتخاب صرف ایک سال کے لئے ہوا ہے۔ اس میں اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ فلسطین کے داخلی گھر کی ترتیب کے لئے عباس کے منصوبہ کے دائرہ میں کی جانے والی مہم کے سلسلہ میں کافی دباؤ تھا جبکہ اس کوشش میں ہر خطرات سے بچ کر آسانی کے ساتھ حکومت کی منتقلی پوشیدہ ہے۔

        اس اقدام سے "تحریر” نامی تنظیم میں ہونے والے انتخابات کے بعد صدارت میں عباس کے ایک دوسرے نائب کی تقرری کا دروازہ کھلے گا اور یہ انتخابات تحریک "فتح” کی ساتویں کانفرنس میں ہونے والے انتخابات کے چند مہینوں کے بعد ہونگے۔

جمعہ 21 جمادی الاول 1438ہجری – 17 فروری 2017 ء شمارہ نمبر {13961}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>