جہازوں کے سیٹ میں لگے اسکرین کا زمانہ ختم ہوا - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 17 فروری, 2017
0

جہازوں کے سیٹ میں لگے اسکرین کا زمانہ ختم ہوا

3

لندن: "الشرق الاوسط”

          امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ جہازوں میں سیٹوں کے پیچھے لگے الیکٹرانک اسکرین کا زمانہ ختم ہونے والا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل مسافرين کے پاس اسمارٹ فون ہوتے ہیں لہذا ان لوگوں کے لئے مشمولات کو پیش کرنے کے لئے وائرلیس نیٹورکوں کو فروغ دیا جائے گا۔

       گزشتہ سالوں میں جہازوں کے سیٹوں کے پیچھے لگے یہ اسکرین سواریوں کے لئے سامان تسلی اور تفریح تھے۔ باوجودیکہ اس میں صرف پہلے سے لوڈ کئے ہوئے چند گانے اور فلمیں ہوتی تھیں۔

        ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تسلی اور تفریح کے لئے نئے مشمولات وائرلس نیٹورکوں کے ذریعہ براہ راست مسافرین کے اسمارٹ فون، ليپ ٹاپ اور ٹابلیٹ پر منتقل کیا جائے گا۔

         2900 سے زائد سویلین ہوائی جہازوں کو وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے والی "گوگو” کمپنی کے کمرشیل ڈائریکٹر جون کوپن نے اس نئے ميلان  پر تبصره کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص تقریبا ہر وقت زمین سے جڑا رہے گا یہاں تک کہ فضاء میں  پرواز  کی حالت میں بھی وہ زمیں سے مربوط رہے گا۔

        ان اسکرینوں کو ہٹا لینے کے بعد اندازے کے مطابق جہازوں کے دس فیصد اخراجات میں کمی آ جائے گی۔ اسی طرح جہاز کے وزن میں بھی کمی آئے گی اور اس کے علاوہ سیٹوں کے ڈیزائن کرنے والے سیٹوں کی ضخامت میں کمی بیش کریں گے۔

جمعہ 21 جمادی الاول 1438ہجری – 17 فروری 2017 ء شمارہ نمبر {13961}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>