عمانی – کویتی سربراہان ایران اور یمن کی فائل پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: منگل, 21 فروری, 2017
0

عمانی – کویتی سربراہان ایران اور یمن کی فائل پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں

dtylkdtkld6e7kl67kl67

سلطان قابوس کل مسقط میں شيخ صباح الاحمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے

دمام: ميرزا الخويلدی

      عمان کے بادشاہ سلطان قابوس بن سعید نے کل مسقط میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی، اس دوران "مختلف شعبہ جات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں دونوں برادر ممالک کے لیے اہم علاقائی وبین الاقوامی کئی ایک قضیوں پر بھی بات چیت کی گئی”۔

      خلیجی ذرائع کے مطابق دونوں سربراہوں نے ایران اور یمن کی فائل پر تبادلہ خیال کیا اور ذرائع نے امید ظاہر کی کہ خلیجی ریاستوں اور ایران کے درمیان کشیدہ ماحول کو ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک مل کر کوششیں کریں گے۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی قراردادوں اور خلیج پہل کاری کے مطابق یمنی بحران کو ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے پر بھی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

      عمانی ذرائع ابلاغ کے ایک شخص یوسف الہوتی نے کہا کہ "خطے میں بحرانوں کے حل اور محبت کی فضا کے قیام، کشیدگی کی کالی گھٹا کو ختم کرنے کی خاطر اور  پوری دنیا کے موجودہ حالات کے پیش نظر ؛ خاص طور سے ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے ان دونوں ممالک کا دورہ کرنے کے بعد، عمان اور کویت کا خواب مشترکہ ہے۔

      دوسری جانب سلطان قابوس نے کویت کے امیر کا سرکاری اور عوامی سطح پر خیر مقدم کیا، جس میں عمان کے عوامی فنکاروں کے مختلف گروپوں نے راستے کے دونوں اطراف کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا اور قافلے کی شکل میں انہیں العلم محل تک لایا گیا جہاں پر عمان کے بادشاہ نے فوجی بینڈ اور خانہ بدوشوں کے ایک گروپ کے ہمراہ ان کا خیر مقدم کیا۔

     عمانی اخباری ایجنسی کے مطابق "اس استقبال میں تین ہزار سے زائد عمانی مرد وخواتین نے شرکت کی اور مختلف عمانی فن کا مظاہرہ کیا”۔

منگل 25 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 21 فروری 2017 ء  شمارہ: (13965)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>