السیسی اور عبد اللہ دوم: دونوں ملکوں کے مسائل کو حل کرنا ایک قومی ترجیح ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 22 فروری, 2017
0

السیسی اور عبد اللہ دوم: دونوں ملکوں کے مسائل کو حل کرنا ایک قومی ترجیح ہے

2

کل قاہرہ میں مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی اردن کے شاہ عبد اللہ دوم کا استقبال کرتے ہوئے

قاہرة: "الشرق الاوسط”

        مصری صدارت نے کل کہا ہے کہ صدر عبد الفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبد اللہ دوم کے ساتھ امن وسلامتی، دونوں ملکوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے باہمی مشترکہ تعلق قائم کرنے اور 4 جون1967 کے مطابق فلسطینی حکومت کے قیام کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ بھی گفتگو ہوئی کہ اس فلسطینی حکومت کی دار السلطنت مشرقی بیت المقدس ہوگا۔ یاد رہے یہ وہ قومی بنیادیں ہیں جن سے تنازل اختیار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

        کل دوپہر کے وقت صدر السیسی نے اردن کے شاہ کا استقبال کیا جبکہ یہ دورہ اچانک اور صرف چند گھنٹوں پر مشتمل تھا۔ اس موقعہ سے انہوں نے صدر السیسی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے۔

        دو دن کے بات ایک دورہ ہوگا جس میں گزشتہ سال ہوئی ایک ملاقات کا انکشاف کیا جائے گا جس میں مصری صدر، اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو، اردن کے شاہ اور امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جون کیری کی شرکت ہوئی تھی۔

        ایک صدارتی بیان نے کہا ہے جس کا انکشاف "الشرق الاوسط نیوز ایجنسی” نے کی ہے کہ مصری اور اردنی دونوں جانبین نے مذاکرات کے درمیان اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ مشرق وسطی میں امن وسلامتی قائم کرنے کے سلسلہ میں جو جمود ہے اس کو ختم کرکے مستقبل میں کیا طریقۂ کار اختیار کیا جا ‏‏ئے گا خاص طور پر جبکہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ہاتھ میں باگ وڈور ہے۔

بدھ 26 جمادی الاول 1438ہجری – 22 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13966}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>