ابوظہبی (IDEX) آئی ڈیکس 90 ہتھیاروں کی خرید وفروخت کے ساتھ اختتام پذیر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعہ, 24 فروری, 2017
0

ابوظہبی (IDEX) آئی ڈیکس 90 ہتھیاروں کی خرید وفروخت کے ساتھ اختتام پذیر

ijhghfsfheygffsdfsheuifhnkjlmju

 

ابوظہبی: مساعد الزيانی

      عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں کل 13 ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش وکانفرنس آئی ڈیکس (IDEX) اور چوتھی بحری دفاع کی نمائش کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہوئیں، جس میں 90 ہتھیاروں کی خرید وفروخت ہوئی، جن کی قیمت 1٫5 ملیار ڈالر تھی اور ان میں زیادہ تر امارات نے خریدے ہیں۔

      "الشرق الاوسط” کی خصوصی معلومات کے مطابق ان کے علاوہ بھی بعض ممالک نے دفاعی کمپنیوں کے ساتھ کئی ایک سودے کئے ہیں۔ معلومات کے مطابق ان بڑے سودوں میں راکٹ لانچر، میزائل اور دیگر سامان شامل ہے۔

      نمائش کی انتظامی کمیٹی نے کہا کہ اس سال 2017 کی آئی ڈیکس اور نیوڈیکس میں نمائش کنندگان، کمپنیوں اور قومی وبین الاقوامی وفود کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔ ان نمائشوں  میں پوری دنیا سے 1235 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی، اس کے علاوہ بڑی بڑی شخصیات، فیصلہ سازوں، وزرائے دفاع، فوجی قیادتیں، سفارتی مشنوں کے نمائندے، ملٹری اتاشی اور کئی ایک ممالک کے اعلی سطح کے فوجی وشہری وفود نے شرکت کی۔

جمعہ 28 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 24 فروری 2017ء  شمارہ: (13968)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>