الباب کی آزادی وفاق سے متعلق کردوں کے خواب کو توڑ رہی ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 25 فروری, 2017
0

الباب کی آزادی وفاق سے متعلق کردوں کے خواب کو توڑ رہی ہے

پہلی بار۔۔۔ شام پر عراقی فضائی حملے
1487963480027933200

ویڈیو سے لی گئی تصویر میں کل شمالی شام کے علاقے الباب میں "داعش” کے ایک خود کش حملے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا منظر (ا۔ف۔ب)

 

بيروت: بولا اسطيح

      شامی کرد یہ محسوس کرتے ہیں کہ الباب شہر پر ترک حمایت یافتہ "فرات کی ڈھال” نامی فورسز کے قبضہ کے بعد ان کا "وفاق” سے متعلق خواب ٹوٹے بغیر حقیقی معنوں میں متزلزل نظر آ رہا ہے۔ کیونکہ در حقیقت حالیہ پیش رفت انہیں مستقبل میں "ڈیموکریٹک خود انتظام علاقوں” میں شامل ہونے سے روک رہی ہے، یعنی الجزیرہ اور کوبانی کے صوبوں کو صوبہ عفرین میں ضم کرنے سے روکتی ہے۔

      "مشرق وسطی اور خلیج کے فوجی تجزیہ – اینگما” سینٹر کے سربراہ ریاض قہوجی کے اندازے کے مطابق ترک – امریکہ اور روس – ترک مفاہمت کی موجودگی میں شمالی شام میں کرد ریاست کا قیام خارج از امکان ہے، کیونکہ کرد ان مفاہمتوں کا طاقت کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی وہ "سب کے ساتھ دشمنی کرنے میں کوئی فائدہ دیکھ رہے ہیں”۔

      دریں اثناء، عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے مطابق عراقی فضائیہ نے کل پہلی بار شام میں تنظیم داعش کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا۔

      اسی طرح شامی وزارت خارجہ کے قریبی ذرائع نے یقین دہانی کی کہ عراقی بمباری دمشق کے تعاون سے ہوئی ہے۔

 

ہفتہ 29 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 25 فروری 2017 ء  شمارہ: (13969)

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>